رام بن میں کورونا کا قہر:چار گلیارہ شاہراہ اور ریل پروجیکٹ کے تعمیر ی کام معطل رکھنے کا حکم

رام بن میں کورونا کا قہر:چار گلیارہ شاہراہ اور ریل پروجیکٹ کے تعمیر ی کام معطل رکھنے کا حکم
تعمیراتی کمپنیوں اور ورکروں کی کورونا ٹیسٹنگ کی ہدایت
دانش وانی

بانہال //ضلع رام بن میں بڑھتے کویڈ مثبت کیسوں اور فورلین شاہراہ و ریلوے پروجیکٹ پر کام رہی کمپنیوں کے کئی ورکران کا ٹیسٹ مثبت آنے کی وجہ سے ضلع میں دونوں پروجیکٹوں پر تعمیر ی کام فی الحال ضلع مجسٹریٹ کی طرف سے جاری حکم کے مطابق بند رکھنے کے لئے کہا گیا ہے -ضلع مجسٹریٹ رام بن کی طرف سے جاری حکم نامے میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی آف انڈیا اور نادرئن ریلوے کے متعلقہ حکام کو ان کے تحت کاموں کر نے والی کمپنیوں اور ان کے ورکران کویڈ ٹیسٹ کروانے کے علاوہ ورکران کی فہرست تیار کرکے احتیاطی تدابیر کو اپنا کر چیف میڈیکل آفیسر کے علاوہ ضلع کے دیگر بلاک میڈیکل آفسروں سے میڈیکل کارڈ حاصل کر نے کے لئے بتایا گیا ہے – آڈرز میں کمپنیوں اور دیگر تعمیراتی کمپنیوں کے ورکرز اور ملازمین کو کویڈ منفی رپورٹ کے بعد ہی اپنے کیمپوں میں بیٹھنے کی اجازت دیں – ا±نہوں نے مزید ہدایت جاری کی ہیں کہ شاہراہ کے اہم مقامات پر کام کر رہی کمپنیاں اور تعمیراتی ایجنسیاں مشینیو ں اور آپریٹروں کو تعینات رکھیں تاکہ شاہراہ پر کوئی ملبہ یا کسی آنے کی صورت میں شاہراہ پر ٹریفک کو بحال کیا جا سکے – ضلع مجسٹریٹ کی طرف سے جاری کردہ حکم میں بتایا گیا ہے کہ آڈرز کی خلاف ورزی کر نے والوں کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائے گی – پولیس اور دیگر انتظامی آفسروں کو اس آڈرز کو زمینی سطح پر عملانے کو یقینی بنانے کے لئے کہا گیا ہے – واضح رہے بانہال میں کویڈ کے چلتے کیا گیا لاک ڈاون دوسرے ہفتے بھی جاری ہے ۔