قصبہ ڈوڈہ میں جام اور فٹ پاتھوں پر غیر قانونی قبضہ راہگیروں کا مشکلات کا سامنا،متعلقہ حکام ٹس سے مس نہیں

محمد اصغر بٹ

ڈوڈہ//قصّبہ ڈوڈہ میں جام اور فٹ پاتھ پر غیر قانونی قبضہ کے حوالے سے مسلسل خبریں شائع ہونے کے بعد بھی متعلقہ حکام خاموش تماشائی بنا ہوا ہے متعلقین کی خاموشی کی وجہ سے عام لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ڈسٹرکٹ لائیبری ڈوڈہ کے داخلی گیٹ پر گاڑیوں کی غیر قانونی پارکنگ سے لائیبری میں آنے جانے والوں کو احاطہ لائبیری میں داخل ہونے میں کافی دشواری سے گزرنا پڑتا ہے۔ڈسڑکٹ لائیبری کے انچارج سید نظام الدین نے بتایا کہ وہ گیٹ پر مسلسل پارکنگ کی وجہ سے کافی پریشان اور بے بس ہیں ہر وقت لائیبری میں پڑھنے و دیگر کتابوں کا مطالعہ کرنے والے افراد کی شکایت رہتی ہے کہ مین گیٹ پر انٹری مشکل ہو رہی ہے غیر قانونی پارکنگ اب سڑک چھوڑ پر کنارے پر پیدل چلنے کے لئے بنائی گئی فْٹ پاتھ بھی گاڑیوں نے روک دی ہے جس وجہ سے راہ گیروں کا چلنا مشکل ہو گیا ہے۔مزید بتایا کہ قصّبہ کی سب سے زیادہ بھیڑ والے علاقہ بھرت روڈ میں سڑک کے دونوں کنارے گاڑیاں پورے دن پارک رہتی ہیں اس کے علاوہ فْٹ پاتھ پر بھی پارکنگ کی وجہ سے رکاوٹیں پیدا ہو رہی ہیں اس حوالے سے کہی بار متعلقہ آفسران سے رجوع کیا گیا کہ کم سے کم ضلع کے کتب خانہ کے گیٹ پر پارکنگ کو فوری طور ہٹایا جائے مگر تاحال اس پر کوئی توجہ نہیں دی جا رہی ہے اْنہوں نے بذریعہ اخبار ضلع انتظامیہ سے مداخلت کی اپیل کی ہے۔ضلع صدر مقام ڈوڈہ میں گاڑیوں کی بڑھتی ہوئی تعداد سے ٹریفک جام میں مزید اضافہ ہو رہا ہے لیکن اب سڑک کنارے پیدل چلنے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے قصّبہ کے سب سے زیادہ بھیڑ والے بازار بھرت روڈ ،نیو بس اسٹینڈ کی طرف جانے والے راستوں و اولڈ بس اسٹینڈ میں نجی گاڑیوں کی غیر قانونی پارکنگ سے عام لوگوں کا پیدل چلنا محال ہو گیا ہے اور ہر وقت انسان اور گاڑیوں کے تصادم کا خدشہ رہتا ہے قصّبہ میں پہلے ہی سڑکیں کافی تنگ ہیں اور کشادگی کے اب کوئی امکانات نہیں ہیں لیکن جتنی سڑک موجود ہے اُس پر بھی صرف واحد گاڑی کے نکلنے کا راستہ باقی بچا ہے سڑک کے دونوں طرف لوگوں نے بے شمار گاڑیوں کو پارک کر رکھا ہے جو پورے دِن وہاں ہی پڑی رہتی ہیں غروب آفتاب کے وقت جب وہ گاڑیاں وہاں سے جاتی ہیں تب پیدل چلنے والوں کی تعداد بہت کم رہ جاتی ہے لیکن دور دراز علاقوں سے جو لوگ ضروری اشیاء خوردنی یا دیگر ضروریات زندگی کے ساز و سامان کی خرید فروخت کے لئے آتے ہیں اُن کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے بھرت روڈ لائیبری ڈوڈہ کے گیٹ سے ہی گاڑیاں سڑک پر کھڑی کر دی جاتی ہیں جس وجہ سے لائیبری جانے والوں کو گیٹ کے اندر داخل ہونے میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے ساتھ ہی جو فٹ پاتھ لوگوں کے چلنے کے لئے بنائی گئی تھی اُس پر دھڑلے سے بغیر کسی ڈر و خوف کے دکانداروں نے اپنا سامان رکھنے کا سلسلہ جاری رکھا ہے لیکن متعلقہ حکام عوام کی راحت رسانی کے لئے کوئی اقدامات نہیں کر رہے ہے میونسپل کونسل ڈوڈہ کے مین گیٹ سے ہی سڑک اور فُٹ پاتھ پر نجی گاڑیوں اور دکانداروں کے سامان سے عوام کا جینا محال ہو گیا ہے اگر یوں کہا جائے کہ دکانداروں اور گاڑیوں کے اس رویہ نے عوام کو یرغمال بنا دیا ہے ۔سیول سوسائٹی ڈوڈہ و دیگر کئی فلاحی اِداروں نے قصّبہ کے متعلقہ حکام پر فوری طور توجہ دینے کی اپیل کی ہے اور بتایا کہ بازار کے اندر عوام کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جائے تاکہ بزرگوں یا بچّوں کو ممکنہ حادثات سے بچایا جا سکے ۔