پی ڈی پی ارکان پارلیمان کو بطور ممبرپارلیمنٹ مستعفی ہونے کا حکم

سرینگر//پی ڈی پی ریاستی صدر اور سابقہ وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے پارٹی سے وابستہ اراکین پارلیمان فیاض احمد میر اور نذیر احمد لاوے سے کہا ہے کہ وہ بطور رکن پارلیمان اپنے استعفے پیش کریں۔ محبوبہ مفتی جوکہ حراست میں ہیں، نے دونوں ممبران کو کہا ہے کہ وہ استعفے دیں اگر ایسا نہ کریں گے تو انہیں پی ڈی پی سے برخاست کر دیاجائے گا۔