کپواڑہ میں در اندازی کی کوشش ناکام بنانے کا دعویٰ

جموں//فوج نے جنوبی کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں حدمتارکہ پر منگل کو چھ مسلح جنگجوؤں کے ایک گروپ کی در اندازی کی کوشش کو ناکام بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ دفاعی ترجمان کے مطابق اس دوران اس دوران سخت ترین فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں بھارتیہ فوج کا ایک سپاہی بھی زخمی ہوگیا۔ انہوں نے کہاکہ مژھل سیکٹر سے پاکستانی زیر انتظام کشمیر سے جنگجوؤں نے وادی کشمیر میں گھسنے کی کوشش کی جس کو ناکام بنادیاگیا۔ ان کا دعویٰ ہے کہ جنگجوؤں کا گروپ بھارتیہ حدود میں 500میٹر اندر آچکا تھا جنہیں بھارتیہ فوج نے چیلنج کیا ،جس کے بعد دونوں کے درمیان زبردست فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ بھارتیہ فوج کے منہ توڑ جواب سے جنگجو واپس جانے پر مجبور ہوگئے۔