آرٹیکل 370 ہٹانا اقتدار کا غلط استعمال: راہل گاندھی جموں و کشمیر میں نظربند سیاسی رہنماؤں کو رہا کرنے کا مطالبہ

نئی دہلی// کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے جموں و کشمیر میں دفعہ 370 ختم کئے جانے کے مرکزی حکومت کے فیصلے کو اقتدار کا غلط استعمال قرار دیتے ہوئے کہا کہ قومی سلامتی کے نقطہ نظر سے اس کے سنگین نتائج ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قوم کی تعمیر لوگوں سے ہوتا ہے نہ کہ زمین کے ٹکڑے سے۔ راجیہ سبھا میں آرٹیکل 370 کو غیر مؤثر کرنے کی تجویز اور جموں و کشمیرکے تشکیل نو بل منظور ہونے کے ایک دن بعد کانگریس کی اعلیٰ قیادت کی جانب سے یہ پہلی رائے ہے۔ حالانکہ یو پی اے کی صدر سونیا گاندھی اور کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے ابھی تک اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔ راہل گاندھی نے منگل کے روز ایک ٹویٹ پیغام میں کہا، جموں و کشمیر کو دو حصوں میں تقسیم کر کے، یکطرفہ فیصلہ لے کر، منتخب عوامی نمائندوں کو جیل میں ڈال کر اور آئین کی خلاف ورزی کر کے قومی سالمیت کو یقینی نہیں بنایا جا سکتا۔ یہ قوم لوگوں سے تعمیر ہوئی ہے نہ کہ زمین کے ٹکڑے سے۔ انہوں نے کہا کہ مقننہ کی طاقت کے غلط استعمال سے ہماری قومی سلامتی کے لئے سنگین نتائج ہو سکتے ہیں۔ کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے جموں و کشمیر میں اہم سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کی نظر بندی کے مرکزی حکومت کے فیصلے کواحمقانہ بتاتے ہوئے انہیں فوری طو رپررہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اہل گاندھی نے منگل کے روز ایک ٹویٹ پیغام میں کہا ہے، ’’کشمیر کے مرکزی دھارے کے سیاسی لیڈروں کو خفیہ مقامات پر جیل میں ڈال دیا گیا ہے۔ یہ غیر آئینی اور غیر جمہوری ہے۔ یہ دوراندیش فیصلہ نہیں ہے اوریہ احمقانہ بھی ہے، کیونکہ یہ دہشت گردوں کو حکومت ہند کے ذریعہ بنائی گئی قیادت کی خالی جگہ کو بھرنے کا موقع دیگا۔ انہوں نے کہا کہ قید کئے گئے رہنماؤں کو رہا کیا جانا چاہئے۔ ابل ذکر ہے کہ جموں و کشمیر میں پیر کی صبح سے ہی دفعہ 144 نافذ ہے۔ پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی سربراہ محبوبہ مفتی اور نیشنل کانفرنس کے سربراہ عمر عبداللہ دونوں ہی جیلوں میں بند ہیں۔ اس سے قبل راہل گاندھی نے منگل کی صبح ایک ٹویٹ پیغام میں کہا تھا، جموں و کشمیر کو دو حصوں میں تقسیم کر کے، یکطرفہ فیصلہ لے کر، منتخب عوامی نمائندوں کو جیل میں ڈال کر اور آئین کی خلاف ورزی کر کے قومی سالمیت کو یقینی نہیںبنایا جا سکتا ہے۔ یہملک لوگوں سے تعمیر ہوا ہے نہ کہ زمین کے ٹکڑے سے۔ انہوں نے کہا کہ اقتدار کی طاقت کے غلط استعمال سے ہماری قومی سلامتی کے لئے سنگین نتائج ہو سکتے ہیں