بھدرواہ میں سختی کے ساتھ کرفیو دوسرے روز بھی نافز

بھدرواہ میں سختی کے ساتھ کرفیو دوسرے روز بھی نافز
خطہ چناب کا بچہ بچہ دفعہ 370توڑنے اور ریاست کو مرکز کے زیر انتظام لانے کی مذمت کرتا ہے ؛ انجمن اسلامیہ
اڑان نیوز
بھدرواہ// ریاست کے باقی حصوں کی طرح خطہ چناب کے قصبہ بھدرواہ میں دوسرے روزہ بھی مکمل کرفیو رہا جبکہ جموں و کشمیر پولیس اور سی آر پی ایف کے جوان جگہ جگہ گشت کرتے دیکھائی دے رہے ہیں اور کسی کو بھی گھر سے باہر سے نکلنے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے ۔انتظامیہ کی جانب سے کل ہی صبح کرفیو نافز کیا گیا تھا اور لوگوں سے اپیل کی گئی تھی کہ وہ گھر سے باہر نہ نکلیں اور کرفیو توڑنے والوں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔وہی انجمن اسلامیہ بھدرواہ کے صدر خیرات حسین فراش نے مرکزی سرکار کی دفعہ 370اور 35aتوڑنے پر سخت الفاظ میں نکتہ چینی کی ہے اور کہا کہ مرکز کی بی جے پی سرکار نے جمہوریت کا قتل کیا ہے جس کو برداشت نہیں کیا جا سکتا ۔ فراش نے کہا کہ مرکز نے ایک سازش کے تحت ریاست کے دو ٹکرے کئے اور ریاست جموں و کشمیر کو بھی مرکز کے زیر انتظام لایا ۔ انہوں نے کہا کہ خطہ چناب کا بچہ بچہ دفعہ 370توڑنے اور ریاست کو مرکز کے زیر انتظام لانے کی سخت الفاظ میں نکتہ چینی کرتا ہے اور اس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ریاست جموں و کشمیر کو مسئلہ سیاسی ہے ۔