ڈوڈہ کا ہائی سکول ہانچھ زہانڈ درجہ بڑھانے کا منتظر حالیہ حکم نامے میں درجہ نہ بڑھا کر عوام کے ساتھ ناانصافی : مقامی لوگ

محمد اصغر بٹ
ڈوڈہ//حالیہ ایک سرکاری حکمنامہ کے تحتریاست میں مختلف ہائی سکولوں کا درجہ بڑا کر ہائر سیکنڈریز میں تبدیلکر دیا گیا اور عوام کے دیرینہ مطلبات کو پوارکیا گیا لیکن ڈوڈہ کے ایک پُرانے ہائی سکول ہانچھ کو نظر انداز کر کے عوام ہانچھ زہانڈ کے ساتھ ناانصافی کی گئی ہے ۔مقامی عوام کا کہنا ہے کہ عرصہ دراز سے ہائی سکول ہانچھ ہائر سیکنڈری کے درجہ کی منتظر تھی اور علاقہ کے ہزاروں عوام کی یہ ایک دیرینہ مانگ تھی کہ ہائر سیکنڈری سکول کا درجہ ملنے کے بعد آنے والی نسلوں کے ساتھ انصاف ہو سکیں اور عوام ہانچھ کا یہ برسوں کا خواب آج بھی شرمندہ تعبیر ہو سکے لیکن اس لسٹ مین اس سکول کا نام نہ ہونے کی وجہ سے یہاں کے عوام مایوس ہوگئے ہیں۔ ہائی سکول ہانچھ کو درجہ نہ ملنے کے بعد ہانچھ عوام میں زبردست غم وغصہ پایا جارہا ہے۔لوگوں کے مطابق36 سال پرانا گورنمنٹ ہائی سکول ہانچھ صرف سیاسی انتقام گیری کا شکار ہے بلکہ بار بار حکام کی نظروں سے بھی اوجھل رہتا ہے کیونکہ ہائی سکول ہانچھ کو ہائر سیکنڈری کا درجہ نہ دیناہانچھ کے ساتھ ناانصافی کی زندہ مثال ہے اور سیاسی لیڈران کے لئے ایک سوالیہ نشان بن کر رہ گیا ہے۔ علاقہ کے اکثر و بیشتر علاقہ جات کے غریب طلاب دسویں جماعت تک کی تعلیم حاصل کرنے کے بعد آگے کی تعلیم حاصل کرنے سے محروم رہتے ہیں کیونکہ ان غریب طلاب کو گیارہویں جماعت کی تعلیم حاصل کرنے کے لئے گھٹ یا ڈوڈہ کی ہائر سیکنڈریوں میں جانا پڑتا ہے۔اور غریبی اور دوری کے لحاظ سے اکثر طلباء وطالبات اعلی تعلیم حاصل کرنے سے محروم رہتے ہیں اور آج ہائی سکول ہانچھ کو ہائر سیکنڈری کا درجہ نہ ملنا آنے والی نسل کے مستقبل کے ساتھ کھلواڑ ہے۔واضح رہے کہ ہائی سکول ہانچھ کو ہائر سیکنڈری کا درجہ نہ ملنا اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ سیاسی لحاظ پر ہی سرکار کی نظریں جھکی ہوئی ہیں۔ مقامی لوگوں نے کہا کہ علاقہ ہانچھ ایک طرف سیاسی رسہ کشی کا شکار ہے تو دوسری طرف حکام کی نظروں سے ہمیشہ سے اوجھل رہا ہے کیونکہ آج تک سیاسی لیڈروں نے بھی عوام ہانچھ کو سبز باغ دیکھانے کے سوا کچھ بھی نہیں دیا ہے جنہوں نے لوگوں سے جھوٹے وعدے کر کے ووٹ حاصل کئے ہیں اور تعمیر وترقی سے محروم رکھا ہے۔36سال پرانا ہائی سکول ہانچھ اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ عوام کے ساتھ کس حد تک انصاف ہوا ہے۔ تیس سال پرانا ہائی سکول ہانچھ آج سے دس سال قبل ہائر سیکنڈری کے درجہ کا منتظر رہااور ہائر سیکنڈری کا درجہ نہ ملنے سے یہاں کے نہ جانے کتنے غریب طلباء وطالبات اپنی تعلیم حاصل کرنے سے محروم رہے ہیں اور آنے والی نسل کے لئے بھی راستہ تاریکی کی طرف گامزان ہے۔ اگر ہائی سکول ہانچھ کو ہائر سیکنڈری کا درجہ نہ دیا گیا تو عنقریب عوام ہانچھ زہانڈ سڑکوں پر اترنے کے لئے مجبور ہو جائے گی۔