جموں میں مسلم طبقہ کیخلاف بلوائیوں کی کارروائیاں خطہ چناب میں ہڑتال،

محمد اصغر بٹ +ذولفقار علی
ڈوڈہ//کشتواڑ//جموں میں مسلمانوں کو تنگ وطلب کرنے اور 15و16فروری کو بلوائیوں کی کارروائی کے خلاف خطہ چناب میںجمعرات کے روز مکمل ہڑتال کی گئی۔اس دوران کشتواڑ، ڈوڈہ، بھدرواہ میں معمولات زندگی متاثر رہی۔گزشتہ روز سیرت کمیٹی ڈوڈہ اور انجمن اسلامیہ بھدرواہ کی طرف سے جموں کے مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور بند کال پر جمعرات کے روز ڈوڈہ اور بھدرواہ میں مکمل بند رہا۔ہڑتال کی وجہ سے نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی جبکہ تمام کاروباری اِدارے بند رہے اور سڑکوں پر گاڑیوں کی نقل حرکت بھی کم دیکھنے کو ملی۔پلوامہ حملہ کے بعد جموں میں کشیدگی کے دوران اقلیتی طبقہ کو تشدد کا نشانہ بنانے اور املاک کو نقصان پہنچانے کے خلاف ڈوڈہ ضلع میں لوگوں میں غم و غصّہ پایا گیا ۔لوگوں نے واقعہ کی شدید الفاظ میں مزمت کی اور کہا کہ پولیس کی موجودگی میں بے قابو بھیڑ نے مسلم طبقہ کو ہراساں کیا اور بھاری مالی نقصان پہنچایا جو بیمار ذہنیت اور منفی سوچ کی عکاسی ہے۔خطہ چناب ڈوڈہ کے عوام نے بیرون ریاست میں زیر تعلیم طلباء کے ساتھ پیش آئے واقعات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک سازش کے تحت بہانا بناکر کشمیریوں پر ظلم ڈھائے جا رہے ہیں اور معصوم بچّوں بچیوں کو تشدد کا نشانہ بناکر جمہوریت کو تار تار کیا ہے جس کو کسی بھی قیمت پر برداشت نہ کیا جائے گا۔قصّبہ ڈوڈہ اور بھدرواہ میں مکمل ہڑتال رہی تاہم خراب موسم کی وجہ سے اظہار ہمدردی کے طور صرف بند ہڑتال کی گئی اور کسی بھی جگہ سے احتجاجی مظاہرے نمودار نہ ہوئے۔ادھر کشتواڑ میں مجلس شوریٰ کی کال پر مکمل ہڑتال رہی۔ تمام کارباری ادارے بند رہے جبکہ سڑکیںویران رہیں۔ پولیس اور سیکورٹی فورسز کی باری نفری تعینات کی گئی تھی۔
بھدرواہ میں بھی مکمل بند
ماجد ملک
بھدرواہ// انجمن اسلامیہ بھدرواہ کے اعلان کے بعد خطہ چناب کے باقی علاقوں کی طرح قصبہ بھدرواہ میں بھی مکمل ہڑتال رکھی گئی جس کے تحت تمام کاروباری ادارے بند رہے جبکہ سڑکوں پر ٹریفک بھی کم دیکھائی دی ۔کل انجمن اسلامیہ بھدرواہ کے صدر پرویز شیخ نے کچھ دن قبل جموں میں خطہ چناب کے مسلمانوںکی گاڑیوں پر ہوئے حملے کے خلاف خطہ چناب اور بھدرواہ میں مکمل ہڑتال کا اعلان کیا تھا۔اپنے بیان میں پریز شیخ نے الزام لگایا کہ ایک سونچی سمجھی سازش کے تحت کچھ دن قبل جموں شہر میں مسلم آبادی کو پریشان کیا گیا جبکہ ان کی گاڑیوں کو نظر آتش کیا گیا جبکہ موجودہ گورنر انتظامیہ خاموش تماشائی دیکھتی رہی ۔ پرویز شیخ نے کہا کہ کشمیریوں کی طرح خطہ چناب جس میں بھدرواہ ، کشتواڑ ، ڈوڈہ ، بانہال وغیرہ کے لوگ شامل ہیں کو جموں میں پریشان کیا گیا جس کی وجہ سے مسلم آبادی میں خوف ہے ۔انہوں نے اور کہا کہ وہ پورا خطہ چناب کشمیر کے ساتھ کھڑا ہے اور جموں کے ساتھ ان کا کوئی تعلق نہ ہے ۔انجمن اسلامیہ بھدرواہ نے کشمیر طلاب پر ہوئے حملوں پر بھی تشوش کا اظہار کیا اور آفسوس کا اظہار کیا کہ کسی بھی ہندوستان کی جماعت نے حملوں کی مذامت نہیں کی ۔