لیفٹیننٹ جنرل پرمجیت سنگھ نے وائٹ نائٹ کارپس کی کمان سنبھالی

لیفٹیننٹ جنرل پرمجیت سنگھ نے وائٹ نائٹ کارپس کی کمان سنبھالی
فوج دشمن کے کسی بھی چیلنج سے نپٹنے کے لئے تیار
الطاف حسین جنجوعہ
جموں//لیفٹیننٹ جنرل پرمجیت سنگھ نے جمعہ کے روز وائٹ نائٹ کارپس کی کمان سنبھالی۔انہوں نے لیفٹیننٹ جنرل سرنجیت سنگھ سے عہدے کا چارج لیا۔یہ عہدہ سنبھالنے سے قبل موصوف ہیڈکوارٹر ناردرن کمانڈ میں چیف آف سٹاف اپنی خدمات انجام دے رہے تھے ۔ جنرل آفیسر ’اتی وشیشٹ سیوا میڈل اور شجاعت کے لئے سینہ میڈل حاصل کرچکے ہیں۔وائٹ نائٹ کارپس کی کمان سنبھالنے کے بعد انہوں نے تمام افسران وجوانوں سے محنت ولگن سے کام کرنے کی تاکید کی تاکہ دشمن کے ناپاک ارادوں کو کامیاب نہ ہونے دیاجائے ۔انہوں نے کہاکہ بھارتیہ فوج جموں وکشمیر کے اندر ملک دشمن عناصر پر مکمل گرفت بنائے ہے اور کسی بھی چیلنج سے نپٹنے کے لئے ہمہ وقت تیار ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل پرمجیت سنگھ کو مدراس رجمنٹ کی دوسری بٹالین میں جون1982کو کمیشنڈ ملا تھا۔ جنوری1984کوجنرل آفیسر کو پارارجمنٹ میں تبدیل کیاگیا۔ موصوف ڈیفنس سروسز سٹاف کالج ویلنگٹن، آرمی وار کالج ماہور اور نیشنل ڈیفنس کالج نئی دہلی کے طالبعلم رہ چکے ہیں۔دفاعی ترجمان کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل پرمجیت سنگھ پورے جموں وکشمیر ریاست سے متعلق باریک بینی سے جانکاری ہے۔ وہ آپریشن پراکرم، سیاچن بریگیڈ اور واجرا ڈویژن میں پارا رجمنٹ کی کمانڈ کرچکے ہیں۔جنرل آفیسر وادی کشمیر میں متعدد اہم عہدوں پر فائض رہ چکے ہیں اور کئی کامیاب آپریشن بھی کئے ہیں۔وہ کپواڑ میں واجر ڈویژن کے کلونیکل جنرل سٹاف (آپریشن)،15ہیڈکوارٹرکاپریس کے بریگیڈ جنرل سٹاف(آپریشنز) اور ہیڈکوارٹر ناردن کمانڈ کے میجر جنرل سٹاف جیسے اہم عہدوں پر فائض رہ چکے ہیں۔ وہ انڈین ملٹری اکیڈمی دہرادون، آرمی وار کالج مہو اور آرمی ٹریننگ ٹیم بوٹسوانہ میں انسٹریکٹر بھی رہے ہیں۔ اسپیشل فورسز ٹریننگ اسکول نہان میں کمانڈینٹ اور چیف انسٹریکٹر کے طور پر بھی اپنی خدمات انجام دی ہیں۔۔اس سے قبل لیفٹیننٹ جنرل سرنجیت سنگھ نے وائٹ نائٹ کارپس عہدہ سے دستبردار ہوئے۔انہوں نے نگروٹہ ملٹری اسٹیشن میں اشوامیدھ شوریہ ستھل پر ملک کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کو گلہائے عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر منعقدہ تقریب کے دوران اہلکاروں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے تندہی، محنت ولگن اور پیشہ وارانہ طریقہ سے اپنے فرائض کی انجام دہی کے لئے وائٹ نائٹ کارپس کے تمام افسران واہلکاران کی تعریف کی۔ انہوں نے مزید تاکید کی کہ وہ اس رجمنٹ کا نام بلند کرنے کے لئے مزید عقیدت سے کام کریں۔انہوںنے آرمڈ فورسز کے ساتھ بہتر تال میل بنائے رکھنے کے لئے سول انتظامیہ کا بھی شکریہ ادا کیا۔