چین کے ساتھ سرحد پر کشیدگی بھارت نے اروناچل سیکٹر میں فوج کی تعداد میں اضافہ کیا

نیوز ڈیسک
نئی دلی //ہندستان نے ڈوکلام میں ہوئے تصادم کے بعد چین کے تبتی علاقوں کی سرحدوں پر اروناچل سیکٹر کے دیبانگ،داو¿ دیلائی اور لوہت وادیوں میں اور فوجیوں کو تعینا ت کیا ہندستان ہے۔وہاں کے پہاڑی علاقوں میں گشت بڑھادی ہے۔فوجی افسران نے بتایا کہ ہندستان چین کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے کیلئے ایک مضبوط حکمت عملی تیار کررہا ہے۔اور ٹوہ لینے کیلئے باقاعدہ طور پر ہیلی کاپٹر تعینات کرتا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہندستان تینوں گھاٹیوں میں سرحد پر چین کی بڑھتی جارحیت سے نمٹنے کیلئے حکمت عملی کے تحت پہاڑی علاقوں پر اپنی پکڑ مضبوط کرنے پر دھیان دے رہا ہے۔ان میں 17،000فٹ سے زیادہ اونچے اور برف سے ڈھکے پہاڑ شامل ہیں۔چین کے تبتی علاقوں سے لگی ہندستان کی سرحد پر بسے دوردرازگاو¿ں کبیتھو میں فوج کے ایک افسر نے کہا “ڈوکلام کے بعد ہم نے اپنی سرگرمیوں میں کئی حد تک اضافہ کر لیا ہے۔ہم کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کیلئے پوری طرح تیار ہیں”۔افسر نےکہا کہ فوج اپنی لمبی دوری کی گشت (ایل آر پی) میں اضافہ کرتی رہی ہے جہاں فوجی چھوٹے چھوٹے گروپوں میں 15۔30دنوں کیلئے گشت کیلئے نکلتے ہیں۔