وزیر صحت کا اچانک متعدد اربن ہیلتھ مراکز کا دورہ تین ڈاکٹروں ، 20 نیم طبی عملے کی معطلی کے احکامات صادرکئے

اڑان نیوز
جموں//صحت و طبی تعلیم کے وزیر بالی بھگت نے بھگوتی نگر ، تالاب تلو ، روپ نگر اور جانی پور علاقوں میں مختلف اربن ہیلتھ سنٹروں کا معائینہ کیا ۔ معائینے کے دوران انہوں نے 3 ڈاکٹروں اور 20 نیم طبی افراد کو ڈیوٹی سے غیر حاضر پا کر اُن کی معطلی کے احکامات صادر کئے ۔ ملازمین کی غیر حاضری کا سنجیدہ نوٹس لیتے ہوئے وزیر نے کہا کہ سرکار ان ملازمین کی تنخواہوں پر زر کثیر خرچ کرتی ہے اس لئے ڈیوٹی میں غفلت شعاری ہر گز بھی برداشت نہیں کی جائے گی ۔ انہوں نے ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز اور تمام اضلاع کے چیف میڈیکل افسران کو متعلقہ طبی اداروں میں عملے کی حاضری کو یقینی بنانے کے احکامات دئیے تا کہ عوام کو معیاری صحت خدمات بہم پہنچائی جا سکیں ۔ انہوں نے کہا کہ سرکار طبی شعبے کی بہتری کیلئے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے ۔