نائب وزیر اعلیٰ نے سانبہ ضلع میں دو رسیونگ سٹیشنوں کا افتتاح کیا لوگوں کو چوبیسوں گھنٹے بجلی فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا

اڑا ن نیوز
سانبہ//نائب وزیر اعلیٰ ڈاکٹر نرمل سنگھ نے کہا ہے کہ بجلی کے شعبے میں معقولیت لانے کیلئے پردھان منتری سہج بجلی ہر گھر یوجنا شروع کی گئی ہے تا کہ صارفین کو 24 گھنٹے معیاری بجلی دستیاب ہو سکے ۔ نائب وزیر اعلیٰ نے ان باتوں کا اظہار رنگور کیمپ سانبہ میں 62 لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر کئے گئے ایک رسیونگ سٹیشن کا افتتاح کرنے کے بعد کیا ۔ اس موقعہ پر صنعت و حرفت کے وزیر چندر پرکاش گنگا بھی موجود تھے ۔ ڈاکٹر سنگھ نے کہا کہ ریاست کے دیہی علاقوں میں بجلی کے بنیادی ڈھانچے کو بڑھاوا دینے کیلئے مرکزی سرکار نے DDUGJY کے تحت 616.59 کروڑ روپے منظور کئے ہیں ۔ اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے چندر پرکاش گنگا نے ان اہم رسیونگ سٹیشنوں کو مکمل کرنے کیلئے حکومت کی تعریف کی ۔ انہوں نے کہا کہ ان رسیونگ سٹیشنوں کی بدولت علاقے کے کئی دیہات میں بجلی کی صورتحال میں بہتری آئے گی ۔ بعد میں نائب وزیر اعلیٰ نے بشناہ میں 62 لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر کئے گئے ایک اور رسیونگ سٹیشن کا بھی افتتاح کیا ۔ اس موقعہ پر ایم ایل اے بشناہ کمل ارورہ ، ایم ایل سی رمیش ارورہ کے علاوہ مختلف محکموں کے کئی دیگر اعلیٰ افسران بھی موجود تھے ۔