اسمبلی کی اخلاقیات کمیٹی کی میٹنگ آئندہ اجلاس وزیر اعلیٰ کے ساتھ منعقد کرنے کا فیصلہ

اڑان نیوز
جموں//جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کی ایتھکس کمیٹی کی میٹنگ کل ایم ایل اے عبدالرحیم راتھر کی صدار ت میں منعقد ہوئی جس میں کمیٹی کے کام کاج کا جائزہ لیا گیا۔ارکان قانون سازیہ عبدالمجید لارمی ، چودھری محمد اکرم اور نیلم کمار لنگے نے میٹنگ میں شرکت کی۔کمیٹی نے اس موقعہ پر ارکان قانون سازیہ کے وقار کو برقرار رکھنے کے لئے ہر سطح پر تعاون دئیے جانے کی ضرورت پر زور دیا۔ اس موقعہ پر فیصلہ لیاگیا کہ کمیٹی کی اگلی میٹنگ وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کے ساتھ منعقد کی جائے گی جس میں کمیٹی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔سپیشل سیکرٹری اسمبلی آر ایل شرما اور اسمبلی سیکرٹریٹ کے کئی دیگر افسران بھی اس موقعہ پر موجود تھے۔