نوشہرہ میں بھوک ہڑتال کے دوسرے روز ایک کی حالت بگڑی سندر بنی اور کالاکوٹ میں بھی ضلع کا مطالبہ پر احتجاج جاری

صدام بٹ
نوشہرہ//نوشہرہ ،سند ربنی اور کالاکوٹ مےں ضلع کا مطالبہ لے کر احتجاج جاری ہے ۔ نوشہرہ میں ”بند ہڑتال “ کی وجہ سے منگل وار کو 19ویں روز میں عم زندگی مفلوج رہی ۔ گزشتہ روز بھوک ہڑتال پر بیٹھے ہو ئے ایک شخص کی طبیعت خراب ہو گئی جس کے بعد اسے سب ضلع ہسپتال میں داخل کر ایا گیا ۔ اس دوران 25افراد کا جو وفد جموں میں مختلف لیڈران کے ساتھ ملاقاتیں کرنے کے لئے اگیا ہوا ہے ، وہ ابھی واپس نہیں لو ٹا ہے ۔ سندر بنی میں بھی ضلع کے مطالبہ پر ہڑتال اور مظاہرے جاری رہے ۔ منگل کے روز لوگوں کا ایک بھاری جلوس ضلع کے مطالبہ کی قیادت کر نے والی تنظیموں کے لیڈران کی رہنمائی میں نکا لا گیا جو مختلف راستوں سے گزر کر مین ماریکٹ پہنچا ۔ مظاہرین ضلع کے حق میں اور حکو مت کے نعرے لگا رہے تھے ۔ کا لا کوٹ میں بھی اسی مطالبہ کو لے کر بند ہڑتال اور مظاہرے جا ری رہے ۔دریں اثنا نوشہرہ بندکی وجہ سے صورتحال کافی خراب ہو رہی ہے اور کھانے پینے کی اشیا کی قلت کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔