اسپیکر نے نروال پائین ستوار ی میں عوامی مسائل سنے

جموں// قانون اسمبلی کے سپیکر کویندر گپتا نے نروال پائین ستواری میں ایک عوامی شکایات کے ازالے کے کیمپ کا انعقاد کیا اور لوگوں کو درپیش مسائل سے آگاہی حاصل کی۔میٹنگ کے دوران مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں اور وفود نے سپیکر سے ملاقات کی اور اپنے درپیش مسائل سے انہیں آگاہی دلائی ۔ان مسائل میں آپ شمبھو ٹیمپل کے پاس ایک کمیونٹی ہال کی تعمیر ،خواتین عقیدتمندوں کے لئے باتھ روم ، سڑک رابطے ، طبی سہولیات اور صحت و صفائی شامل ہیں۔سپیکر نے لوگوں کے مسائل بغور سنے اور انہیں یقین دلایا کہ حکومت ان کے جائز مطالبات کو مرحلہ وار طریقے پر پورا کرے گی۔سپیکر کے ہمراہ ضلع صدر بی جے پی بلدیو سنگھ بلوریہ اور علاقے کے کئی سینئر ممبران بھی تھے۔اس موقعہ پر سپیکر نے کہا کہ پچھلے تین برسوں کے دوران حلقہ انتخاب میں تمام بڑی اور چھوٹی سڑکوں پر تار کول بچھایا گیا اور کروڑوں روپے کی رقم خرچ کی گئی ۔انہوں نے کہا کہ علاقے میں بجلی کی سہولیات میں بہتری لانے کے بھی اقدامات کئے جارہے ہیں۔