شاردا کمیٹی ڈیلی گیشن نے وزیر اعلیٰ سے ملاقات کی

نئی دلی//سیو شادرا کمیٹی کشمیر کی ایک ڈیلی گیشن آج یہاں وزیرا علیٰ محبوبہ مفتی سے ملاقی ہوئی۔ڈیلی گیشن کی قیادت فائونڈر ممبر رویندر پنڈتا کر رہے تھے ۔ ڈیلی گیشن نے ایل او سی کے اس پار قائم شادر ا پیٹھ ٹیمپل کو کشمیری پنڈت ممبران کے لئے کھولنے کا مطالبہ کیا۔ کمیٹی کی کوششوں کو سراہتے ہوئے وزیر اعلیٰ کمیٹی ممبران سے کہا کہ وہ امن کے ذریعے تمدنی وراثت کو ازسر نو زندگی کرنے کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھیں۔ انہوں نے ڈیلی گیشن کو یقین دلایا کہ ان کے مطالبے پر غور کرنے کے لئے مرکزی حکومت کے ساتھ اٹھایا جائے گا۔