پر اسرار گرینیڈ دھماکے میں جاں بحق جنگجو سپرد خاک جنازے میں لوگوں کی بھاری تعداد شامل علاقے میں مکمل ہڑتال

سید اعجاز
ترال/گزشتہ دن پولیس اسٹیشن ترال میں ہوئے پر اسرار گرینیڈ دھماکے میں جاں بحق مقامی حزب جنگجوکوسپر د خاک کیا گیا ہے ،مرحوم کی نماز جنازہ میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی جس دوران قصبے میں مکمل ہڑتال رہی جبکہ فورسزنے ناکہ بندی کی تھی تاہم کسی بھی جگہ سے کسی ناخوشگوار واقعے کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی جنوبی کشمیر کے قصبہ ترال میںسوموار کے روز پولیس اسٹیشن ترال میں ہوئے ایک گرینیڈ دھماکے میں حزب المجاہدین سے وابستہ مشتاق احمد چوپان ساکنہ واگڈ ترال کو منگل کے روز دن کے ساڑھے دس بجے کے قریب سپر د خاک کیا گیا ہے ۔سوگواروں کی کثیر تعداد کے مد نظرمرحوم کی نماز جنازہ متعد د باراداکی گئی جنازے میں لوگوں کی شرکت کو روکنے اور امن و قانون کی صورت حال برقرار رکھنے کے لئے علاقے کی طرف جانے والی اہم سڑکوں پر سیکورٹی کا سخت پہرہ بٹھایا گیاتھا جبکہ جنگجوکی ہلاکت کے خلاف قصبے میں مکمل ہڑتال کی وجہ سے معمولات کی زند گی بری طرح متاثر رہی جس دوران تحصیل آری پل اور ترال کے تمام کار باری اور تجارتی سرگرمیاں مکمل طور ٹھپ ہو کر رہ گئے جہاں سڑکوں سے ٹرانسپورٹ بھی غائب رہا ۔واضح رہے سوموار کے روز دن کے ساڑھے بارہ بجے کے قریب پولیس اسٹیشن کے صحن میں ایک زوردار دھماکہ ہواجس میں زیر حراست جنگجو مشتاق احمد چوپان جاں بحق ہوا پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ جنگجو نے پولیس تھانے سے فرار ہونے کی کوشش کی جس دوران اس کی معاونت کےلئے گرینیڈ پھینکا گیا اور اسی کی زد میں آکر وہ جاں بحق ہوا۔جبکہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پولیس نے واقعے کے حوالے سے باریک بینی سے تحقیقات شروع کر دی ہے کہ جنگجو کو نقاب کس نے فراہم کیا،اورحوالات کی بجائے جنگجوصحن میںکیوں اور کس لئے کھڑا تھاوغیرہ جیسے اہم پہلو و¿ںکی باریک بینی سے تحقیقات شروع کی گئی ہے۔جس میں کوتاہی برتنے والے اہلکاروں اور افسران کے خلاف سخت کارروائی کا قوی امکان ہے ۔یاد رہے مشتاق احمد گزشتہ ایک سال سے علاقے میں حزب المجاہدین کے سرگرم تھا اور حال ہی میں شمالی کشمیر کے سوپور علاقے میں پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہوا تھا۔