’نوشہرہ بند ‘ 12ویں روز میں داخل مظاہرین نے محکمہ صحت ِ عامہ کے دفتر میں توڑ پھوڑ کی

صدام بٹ
نوشہرہ//نوشہرہ بند منگل وار کو 12ویں روز میں داخل ہو گیا ۔ اس دوران لوگوں کا حکومت کے خلاف غم و غصہ اس وقت پھوٹ پڑا جب حتجاج کر رہے کچھ لوگوں نے محکمہ صحت عامہ کے دفتر میں داخل ہو کر توڑ پھوڑ کی ۔ واضح رہے کہ نوشہرہ کو ضلع کا درجہ دینے کا مطالبہ لے کر قامی بیپوار منڈل اور بار ایسو سی ایشن کی کال پر گزشتہ 12روز سے مکمل بند ہے جس کی وجہ سے عام ازندگی پوری طرح درہم بر ہم ہو گئی ہے ۔ منگل کے روز بھی تمام کاروباری مراکز ور دوکانیں بند رہے اور لوگوں کی ایک بڑی تعداد سڑکوں پر نعرہ بازی کر تی رہی ۔ ضلع کا مطالبہ کرنے والی تنظیموں نے سرکاری دفاتر اور بنکوں کو بھی بند رکھنے کے لئے کہا تھا ۔ تاہم محکمہ صحت عامہ کا دفتر کھلا دیکھ کر لوگ بھڑک گئے اور اس میں داخل ہو کر توڑ پھوڑ کر دی ۔