ڈاکٹر جتندر سنگھ نے رانسو میں شیو کھوڈی میلے کا افتتاح کیا علاقے کی ترقی کیلئے اپنے ایم پی فنڈ میں سے 1.2کروڑ ورپے دینے کا علان کیا

اڑان نیوز
جموں//وزیر اعظم کے دفترمیں وزیر مملکت ڈاکٹر جتندر سنگھ نے آج رانسو میں شیو کھوڈی میلے کا افتتاح کیا۔ اس موقعہ پر سیاحت کی وزیر مملکت پریاسیٹھی ، خزانہ کے وزیر مملک اجے نندا کے علاوہ ڈویژنل کمشنر جموں ہمنت کمار اور کئی دیگر افسران موجود تھے۔ڈاکٹر جتندر سنگھ نے اس موقعہ پر شردھالوئوں کو مبارک باد یتے ہوئے کہا کہ حکومت ریاست جموں و کشمیر میں ترقیاتی منظرنامے کو بڑھا وا دینے کے لئے کئی اقدامات کر رہی ہے ۔انہوںنے رانسو علاقے میں ترقیاتی کاموں کے لئے 1.2کروڑروپے دینے کا اعلان کیا۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اس بڑے پروگرام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔اس موقعہ پر ریاستی وزراء مملکت پریاسیٹھی اور اجے نندا نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ ریاست میں پلگرمیج سیاحت کو بڑھاوا دینے کے لئے حکومت وعدہ بند ہے ۔