قانون سازکونسل کی کاروائی…. توجہ دِلاﺅ نوٹس سوگام فلٹریشن پلانٹ کی تعمیر مکمل کرنے کیلئے 10لاکھ روپے واگزار کئے گئے

جموں/ /پی ایچ ای کے وزیر مملکت ظہور احمد میر نے آج ایوان میں کہا کہ سوگام فلٹریشن پلانٹ پر جاری کام مارچ 2018سے پہلے مکمل کیا جائے گااور اس سلسلے میں ٹھیکدارو ں کی رقومات کی ادائیگی کے لئے 10لاکھ روپے کی رقم واگزار کی گئی ہے ۔وزیررکن قانون ساز قیصر جمشید لون کے ایک توجہ دِلا ﺅ نوٹس کا جواب دے رہے تھے۔