وجے پور میں ٹرک نے خاتون سمیت 2 کو کچل دیا

اڑان نیوز
جموں // جموں پٹھانکوٹ قومی شاہراہ پر وجے پور کے نزدیک بدھ کے روز ایک المناک حادثہ میں ایک تیز رفتار ٹرک نے ایک موٹر سا ئیکل کو زد میں لے کر ماں بیٹے کو کچل دیا ۔ دونوں کی موقع پر ہی موت واقع ہو گئی ۔ ذرائع نے بتایا کہ یہ حادثہ ضلع سانبہ کے وجے پور میں رعیہ موڑ میں پیش آیا جب پنجاب نمبر کے ایک تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل کو اپنی زد میں لے لیا ۔ ٹرک ڈرائیور حادثہ کے بعد گاڑی چھوڑ کر فرار ہو گیا ۔ مہلوکین کو ہسپتال پہنچایا گیا جہاں ان کی شناخت سندیب سنگھ اور کملیش کماری ساکنہ شیو نگر جموں کے بطور ہوئی ہے ۔ پولیس کے مطابق ٹرک کو ضبط کر لیا گیا ہے جبکہ اس کے ڈ رائیور کو تلاش کر نے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔