پی ڈی پی ضلع صدر ڈوڈہ نے منجمی وبھاگواہ علاقہ کا دورہ کیا

ڈوڈہ //پی ڈی پی ضلع صدر ڈوڈہ شہاب الحق بٹ نے منجمی، بھاگواہ علاقہ کا دورہ کر کے وہاں سماج کے مختلف طبقوں سے ملاقات کی انہوں نے ریاستی وریر اعلیٰ محبوبہ مفتی کے ڈوڈہ میں عوامی دربار کے دوران منجمی علاقہ کے لئے بجلی، پانی، تعلیمی و طبی ڈھانچہ کے لئے منظور رقومات کے حوالہ سے اِن پروجیکٹ رپورٹس کا بھی جائزہ لیا ۔انہوں نے عوام کو یقین دلایا کہ وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے عوامی دربار کے دوران جو بھی وعدہ کیا ہے وہ من و عن پورا ہوگا ۔ پریس ریلیز کے مطابق اس موقع پر درجنوں عوامی وفود نے شہاب الحق بٹ کو علاقہ میں موجود ڈوڈہ دیسہ کپرن سڑک کی مرمت، محکمہ دیہی ترقی میں بقایا رقومات کی واگذاری پانی، بجلی، شعبہ صحت کے مسائل سے باخبر کیا عوامی حلقوں نے علاقہ میں حکومت کی طرف سے شعبہ تعلیم، بجلی، پانی باغبانی، بھیڑ پالن، دودہ کی صنعت، پولٹری ، صحت میں حکومت کی طرف سے کئے جا رہے اقدامات کے لئے شکریہ ادا کیا وہیں ان صنعتوں میں درپیش مسائل سے آگاہی دلائی اس موقع پر پی ڈی پی رہنمانے عوام کو حکومت کی پالسیوں اور حالیہ عوام دوست میزانیہ (بجٹ) کے بارے میں جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ محبوبہ مفتی کی قیادت میں موجود حکومت سماج کے تمام طبقوں بالحصوص پسماندہ، غریب کسانوں مزدوروں کے لئے فکر مند ہے انہوں نے لوگوں کو خود روزگار سکیموں باغبانی، دودہ، پولٹری کیرم کشی زراعت، بھیڑ پالن پر خصوصی توجہ دینے کی اپیل کی انہوں نے کہا کہ عنقریب ڈوڈہ کالج میں پوسٹ گریجویشن کلاسیں شروع ہو جائیں گی اور شعبہ تعلیم میں ہمارے پاس انقلابی منصوبہ اور نقش راہ موجود ہے جس میں RUSA کے تحت یونیورسٹی کا قیام بھی شامل ہے تاکہ ہمارے نوجوان فنی تعلیم (Technical Education) حاصل کر کے اس وقت دنیا میں درپیش چیلنجوں کا مقابلہ کر سکیں ۔ قبل ازیںشہاب الحق بٹ کو دوسری بار صدر ضلع ڈوڈہ منتخب ہونے پر علاقہ کے لوگوں نے والہانہ استقبال کیا۔ اس دورہ میں شہاب کے ہمراہ زونل پریزڈینٹ ریاض حسین میٹو ، زونل پریزڈینٹ یوتھ راشد حسین زرگر ،عامر اندرابی ، فاروق احمد میر وغیرہ شامل تھے