سرواں سڑک پرپسیاں گر آنے سے آمدورفت متاثر لوگ محکمہ پی ایم جی ایس وائی اور انتظامیہ سے نالاں

ذوالفقار علی
کشتواڑ// کیشوان سرواں جانے والی سڑک عرصہ دراز سے خستہ حال ہے ۔آئے روز سرواں سڑک پرپسیاں گر آئی سے عوام کو چلنے میںمشکلات کاسامناہے۔ کُرایہ کیشوان سرواں سڑک کی تعمیر محکمہ پی ایم جی ایس وائی کر رہا ہے ۔اس سڑک پر پسیاں گر آنے سے ٹریفک نقل وحمل بھی متاثر ہوئی۔۔ انتظامیہ اور متعلقہ ایجنسی کی طرف سے کوئی بھی موقع پر نہ پہنچا۔ لوگوں نے از خود سڑک سے پسیاں ہٹانا شروع کیں۔مقای شخص ارشاد احمد نے کہا کہ محکمہ پی ایم جی ایس وائی نے تو سڑک کاکام ہاتھ میں لیا ہے جسکی حالت ابتر بنی ہوئی ہے کسی نہ کسی روز سڑک پر پسیاں گر آنے سے عوام کو چلنے میں مشکلات کاسامنا رہتا ہے ۔لوگوں نے انتظامیہ پرزور دیا ہے کہ محکمہ پی ایم جی ایس وائی کے آفسیران کو ہدایت دیکر سرواں سڑک کو آمدرفت کے لئے قبل بنائے جائے اور جن مقامی لوگوں کی زمین سڑک میں آئی ہے اُن بھی معاوضہ دیا جائے اُڑان نے جب اس بارے میں اے سی آر کشتواڑ محمد سعید خان سے رابطہ کیا جنہوں نے کہا کہ کئی زمینداروں کو معاوضہ بقایہ جات ہے بہت جلد معاوضہ دیا جائے گا ۔