سی آر پی ایف کے زیر اہتمام فٹ بال ٹورنامنٹ اختتام پذیر سنگرام باٹہ نے متا ٹیم کو شکست دیکر فائنل اپنے نام کیا

اڑان نیوز
کشتواڑ//کشتواڑ میں ایک ہفتہ سے جاری سی آر پی ایف 52بٹالین کی طرف فٹ بال مقابلہ پذیر ہوگیا جس کا فائنل سنگرام باٹہ کی ٹیم نے جیت لیا ۔ اس ٹورنامنٹ میں قصبہ کشتواڑ سے 8 ٹیموں نے حصہ لیا ۔فائنل مقابلے میں سنگرام باٹہ ٹیم نے ایک گول سے متا ٹیم کو ہرانا۔ مہمان خصوصی کے طور ضلع ترقیاتی کمشنر کے علاوہ آرمی سی آر پی ایف کے آفسیران موجودتھے ۔ انہوں نے فاتح ٹیم کے کھلاڑیوں کو انعامات سے نوازا۔ ڈی سی نے اپنے خطاب میں کمانڈ سی آر پی ایف وے کے چوہدری کو فٹ بال ٹورمنٹ منعقد کر نے لئے مبار ک پیش کی ۔ انہوں نے امید ظاہر کی سی آر پی ایف کی جانب سے اس ہی طرح کشتواڑ میں کھیلوں کے مقابلے منعقد ہوتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا وقت کی اہم ضرورت ہے کہ نوجوان نسل کو کھلیوں کی طرف راغب کیا جائے تاکہ وہ نشے کی لت سے دور رہے ۔سی آر پی ایف کے Commandent نے ٹورنامنٹ کوکامیاب بنانے میں تعاون دینے کے لئے سبھی کا شکریہ ادا کیا۔