بھدرواہ کے بوٹلہ گائوں کے لوگ پل کی تعمیر کے منتظر انتظامیہ کا وعدہ فا نہیںہوا ،احتجاجی راستہ اختیار کرنے کا انتباہ

ماجد ملک
بھدرواہ // بوٹلہ، بھارائی ، سہڑی ، کوٹا ، بھدروات اور مضافاتی دیہات کے لوگوں کاہنگامی اجلاس منعقد ہواجس میں سرکار کو خبر دار کرتے ہوئے مانگ کی گئی کہ جلد از جلد بوٹلہ گائوں کے لئے پل کی تعمیر کا کام شروع کیا جائے ۔ دوران اجلاس معززین جن میں ارشاد احمد لاوے ، چتر سنگھ ، خذان سنگھ ، محمد بوٹا ، بیر سنگھ جریال ، یوگ راج منہاس وغیرہ شامل تھے ،نے بتایا کہ کچھ ماہ قبل بوٹلہ گائوں کے قریب دریا میں سیلاب آنے کی وجہ سے ایک کالج کی بچی ڈوبی تھی کیوں کہ بوٹلہ گائوں تک پہنچے کے لئے ابھی تک پل تعمیر نہیں کیا گیا ۔ انہوں نے بتایاکہ بھدرواہ میں واحد بوٹلہ گائوں ہے جس تک پہنچنے کے لئے پل تعمیر نہیں کیا گیا ہے ۔ جب چندماہ قبل کالج کی ایک بچی دریا میں ڈوبی کر جابحق ہوئی تھی تب اے ڈی سی بھدرواہ اور بی ڈی او بھد رواہ وغیرہ نے گائوں والوں کو یقین دلایا تھا کہ ایک ہفتہ کے اندر پل کی تعمیر کا کام شروع کیا جائے گا اور تعمیراتی میٹریل بھی موقع پر پہنچایا گیا تھا تاہم ابھی تک پل کی تعمیر کا کام شروع نہیں کیاگیا ہے جس سے لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ نریگا کے تحت کام شروع کرنے کا بھی فیصلہ لیا گیا تھا لیکن گائوں میں کسی کے پاس جاب کاڈ موجود نہ ہے اس لئے سرکار اور انتظامیہ کو چاہئے کہ 13,14ایف سی فنڈس کے تحت پل کو تعمیر کیا جائے جس کی رقم محکمہ دیہی دیہی ترقی ڈوڈہ کے پاس دستیاب ہے ۔انہوں نے الزام لگایا کہ ڈی سی ڈوڈہ بھی اس اہم پروجیکٹ کو لے کر سنجیدا نہیں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اگر جلد از جلد کام شروع نہیں کیا گیا تو دس دن کے بععد بوٹلہ ، بھارئی ، بھدروت ، کوٹا ، سہڑی اور تمام علاقہ اٹکھار کے لوگ اے ڈی سی بھدرواہ کے دفاتر کے باہر احتجاجی مظاہرہ اور دھرنا دیں گے ۔