بھدرواہ میں بالن لکڑی خریداری کے لئے سٹیٹ فارسٹ کارپوریشن نے 3ڈپو کھولے

ماجد ملک
بھدرواہ// سٹیٹ فارسٹ کارپوریشن نے بھدرواہ ڈویژن میں موسم سرما کے پیش نظر بالن لکڑی کے 3ڈیپو کھولے ہیں جن میں 24گھنٹے بالن لکڑی دستیاب رہے گی۔ اس کی جانکاری ڈویژن منیجر ایس ایف سی بھدرواہ پرویز ملک نے محکمہ کے ملازمین کی ایک میٹنگ کے بعد دی ۔انہوں نے بتایاکہ وزیر جنگلات کی ہدایت پربھدرواہ میں موسم سرما کے پیش نظر جلانے کی لکڑی کے تین ڈیپو چنگا ، گندو اور بھدرواہ میں کھولے گئے ہیں ۔لکڑی کی قیمت 700روپے کونٹل رکھی گئی ہے ۔مذہبی پروگراموں کے لئے 300روپے کونٹل دستیاب ہے ۔بھدرواہ میں بالن لکڑی کی کوئی کمی نہیں ،مزید بالن لکڑی رام بن سے لائی جا رہی ہے جہاں نیشنل ہائی وے کا کام لگا ہوا ہے ۔ڈی ایم کے مطابق لوگ بھی ایس ایف سی سے لکڑی خرید رہے ہیں اور ناجائز کٹائو کم ہوا ہے ۔ بھدرواہ ، گندو ، چرالہ وغیرہ کی عوام سے اپیل کی کہ وہ سرکاری طور پر جلانے کی لکڑی خریدیں ۔ انہوں نے اور جانکاری دی کہ ایس ایف سی ڈیپو سے لکڑی خریدنا آسان ہے صارفین کو ایک کورے کاغذ پر ایک درخواست ان کے نام پر ان کے دفاتر میں جمع کرنی ہے اور اس کے چند گھنٹوں کے اندر ہی لکڑی کی قمیت جمع کرکے لکڑی دی جائے گی ۔ وہی میٹنگ کے بعد ڈی ایم ایس ایف سی بھدرواہ پرویز ملک نے تمام لکڑی فروخت کرنے والے اپنے ڈیپو کا بھی جائزہ لیا اور ہدایت جا ری کی کہ جس کی درخواست پہلے ماصول ہو اس کو پہلے لکڑی فروخت کی جائے ۔وہی معزز شہریوں نے ڈی ایم ایس ایف سی بھدرواہ پرویز ملک کے کام کرنے کے طریقے کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ موسم سرما کے پیش نظر لکڑی دستاب ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک ایک ایماندار آفیسر ہیں اور ایسے ہی آفسران کی ضرورت باقی محکموں کو بھی ہے ۔ـ