کاویندرگپتا کی صدارت میں روگی کلیان سمتی میٹنگ گاندھی نگر حلقے کے طبی اداروں کے کام کاج کا جائیزہ لیا

اڑان نیوز
جموں //جموں کشمیر قانون ساز اسمبلی کے سپیکر کویندر گپتا کی صدارت میں آج گاندھی نگر حلقے کی روگی کلیان سمتی کی میٹنگ منعقد ہوئی ۔ سپیکر جو روگی کلیان سمتی کے چئیر مین بھی ہیں ، نے طبی ڈھانچے کو بڑھاوا دینے ، مریضوں کو بہم سہولیات اور دیگر کاموں کا تفصیل سے جائیزہ لیا ۔ سی ایم او جموں ڈاکٹر سنجے ترکی کے علاوہ کئی دیگر افسران بھی اس موقعہ پر موجود تھے ۔ شاستری نگر ، ڈگیانہ ، نانک نگر ، بٹھنڈی اور سینک کالونی کے اربن ہیلتھ مراکز کا جائیزہ لیتے ہوئے سپیکر موصوف نے ان اداروں میں بہتر طبی سہولیات کی دستیابی کو یقینی بنانے کی ہدایت دی ۔ انہوں نے کہا کہ صحت مراکز میں پینے کا صاف پانی بھی دستیاب رکھا جانا چاہئیے ۔ کویندر گپتا نے کئے گئے کام کو آگے بڑھاتے ہوئے طبی سہولیات میں مزید بہتری لانے کی ضرورت پر زور دیا تا کہ عام لوگ استفادہ کر سکیں ۔ انہوں نے کہا کہ صحت شعبے میں بہبودی سکیموں کو من و عن عملایا جانا چاہئیے ۔ اس موقعہ پر موجود افسروں نے انہیں درپیش معاملات و مسائل ابھارے جن کے تناظر میں سپیکر موصوف نے یقین دلایا کہ حکومت ان مراکز کے کام کاج میں بہتری لانے کیلئے ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی ۔