خاتون کی ہلاکت ،وزیر اعلیٰ کا اظہار رنج

جموں// وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے شوپیاں ضلع کے بٹہ مورن علاقے میں تلاشی کاروائی کے دوران ایک عورت کی ہلاکت پر دُکھ اور صدمے کا اظہار کیا ہے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ تشدد کے جال میں مقامی اور معصوم شہری پھنس جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سول سوسائٹی اور حکومت کو مل جُل کر کام کر کے ریاست میں تشددکے دور کا خاتمہ کرنا چاہئے۔محبوبہ مفتی نے سوگوار کنبے کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔