گورنر اور خاتون اول نے راج بھون میں ایک بھارت شریشٹھا بھارت کے شرکاء کے ساتھ ملاقات کی

اڑان نیوز
جموں//گورنر این این ووہرا اور خاتونِ اول اوشا ووہرا نے ایک بھارت سریشٹھا بھارت پروگرام کے شرکاء کے ساتھ ملاقات کی ۔ اس یوتھ ایکسچینج پروگرام کا انعقاد نہرو یوا کینڈر سنگٹھن جموں کشمیر نے کیا تھا ۔ اس پروگرام میں تامل ناڈو کے 50 اور جموں کشمیر کے 50 طلاب شرکت کر رہے ہیں ۔ یوتھ ایکسچینج پروگراموں کی افادیت کو اجاگر کرتے ہوئے گورنر نے کہا کہ ان کی بدولت ایک دوسرے کی ثقافت ، زبانوں ، مذاہب اور دیگر پہلوؤں کو سمجھنے میں مدد ملتی ہے ۔ گورنر نے اس طرح کے پروگرام منعقد کرانے کیلئے نہرو یوا کیندر جموں کشمیر کی تعریف کی ۔ گورنر جو شری ماتا ویشنو دیوی شرائین بورڈ کے چئیر مین بھی ہیں ، کی دعوت پر پروگرام میں شریک نوجوان شری ماتا ویشنو دیوی پوتر گپھا کا بھی دورہ کریں گے ۔ انہوں نے شرائین بورڈ کے سی سی او ست کہا کہ وہ ان نوجوانوں کیلئے استھاپن پر تمام لازمی اقدامات کریں ۔ گورنر اور اُن کی اہلیہ نے بہتر ثقافتی پروگرام پیش کرنے کیلئے جموں کشمیر اور تامل ناڈو کے شرکاء کی تعریف کی ۔ اس موقعہ پر ڈائریکٹر کالجز ظہور احمد چاٹ کے علاوہ کئی دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھیں ۔