گجرات، ہماچل کی عوامی تا ئید ہمیں قبول : راہل

نئی دہلی// کانگریس کے صدر راہل گاندھی نے گجرات اور ہماچل پردیش میں اسمبلی انتخابات کے نتائج پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے آج کہاکہ وہ اس عوامی تائید کو قبول کرتے ہیں اور دونوں ریاستوں کی نئی حکومتوں کو مبارکباد دیتے ہیں۔ گاندھی نے دونوں ریاستوں کے الیکشن کے نتائج آنے کے بعد ٹوئٹ کرتے ہوئے یہ ردعمل ظاہر کیا۔انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کہاکہ کانگریس پارٹی عوامی تائید تسلیم کرتی ہے اور دونوں ریاستوں کی نئی حکومتوں کو مبارکباد دیتی ہے۔