کھڑی ہرنیہال میں چٹانیں گرنے سے لوگ خوفزدہ ،احتیاطی طور10کنبے محفوظ مقام پر منتقلانتظامیہ کی کمپنی حکام کو پہاڑی کاسروے کرانے کیلئے ماہرین ارضیات کی ٹیم بھیجنے کی ہدایت

قمرالدین منہاس
رام سو //تحصیل کھڑی کے علاقہ ہرنیہال میں گذشتہ روز سے ہونے والی برفباری اور بارشوں سے گاو¿ں کے اوپری پہاڑی سے چٹانیں گرنے کاسلسلہ شروع ہو ا۔ مقامی آبادی عدم تحفظ کا شکار ہے جنہیں جانی ومالی حدشہ لاحق ہے۔جمعرات کے روز بعد دوپہر بھاری چٹانیں گر آنے سے مقامی لوگ بال بال بچے تاہم چٹانیں گرنے کا سلسلہ رفتہ رفتہ جاری ہے ۔جمعہ کو ایس ڈی ایم اور تحصیلدار کھڑی اور نے علاقہ کا دورہ کرکے موقع کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ علاقہ میں مقیم دس گھروں پر مشتمل آبادی کو احتیاطی طور پر دوسری جگہ منتقل کر دیا گیا ۔تحصیلدار کھڑی نے متعلقہ کمپنی حکام کو ہدایت دی کہ علاقہ میں پہاڑی کاسروے کے لئے ارضیات کی ایک ٹیم بھیجی جائے تاکہ پہاڑی کو مزیدگرنے کاخطرہ ہے یا نہیں۔ چٹانیں گرنے کا عمل جاری ہے جس سے مقامی لوگ کافی پریشان حال ہیں۔ ٹھنڈ کے بیچ لوگوں میں افراتفری کا ماحول دیکھاگیا۔لوگوں کو دوسری جگہ منتقل تو کیاگیاہے لیکن ان کے طعام کا کوئی انتظام نہیں۔ انتظامیہ نے مقامی لوگوں کو ڈاک بنگلہ کھڑی اورہائراسکینڈری کھڑی میں منتقل ہونے کوکہااس دوران تحصیلدار کھڑی تعا بش سلیم نے لوگوں کو یقین دلایا کہ وہ چند روز کے علاقہ میں پہاڑی کا جائزہ لیاجائے گا ۔ اگر مزید چٹانیں گرنے کا حدشہ ہوا تو پھر ان کی مستقل منتقلی کے لئے سوچاجائے گا۔ لوگوں کو فی الحال ڈاک بنگلہ اور ہائر اسکینڈری میں ہی ٹھہرنے کو کہاگیاہے۔