بجلی کے بنیادی ڈھانچہ کو مضبوط کیاجائے :نرمل سنگھ نائب وزیر اعلیٰ نے ماتحت محکمہ جات کی کارکردگی کا جائزہ لیا

اڑان نیوز
جموں//نائب وزیر اعلیٰ ڈاکٹر نرمل سنگھ نے مکانات و شہری ترقی اور بجلی محکمے کے تحت ہاتھ میں لئے گئے پروجیکٹوں کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم ترقیاتی پیکج کے تحت عملائے جا رہے کاموں کی معیاد بند مدت کے اندر تکمیل کو بھی یقینی بنایا جانا چاہئیے ۔ نائب وزیر اعلیٰ آج جموں میں ان محکموں کی طرف سے عملائے جا رہے ترقیاتی کاموں کی پیش رفت کا ایک میٹنگ کے دوران جائیزہ لے رہے تھے ۔ انہوں نے افسروں پر زور دیا کہ وہ بجلی شعبے میں عملائے جا رہے پروجیکٹوں پر کڑی نظر گذر رکھیں تا کہ اہداف کو زمینی سطح پر جلد از جلد حاصل کیا جا سکے ۔ انہوں نے ریاست میں بجلی سپلائی کی صورتحال کا بھی جائیزہ لیا ۔ انہوں نے بجلی کے بنیادی ڈھانچے کو مستحکم کرنے کی بھی ہدایات دیں تا کہ ریاست میں 24 گھنٹے بجلی فراہم کرنے کے خواب کو شرمندہ تعبیر کیا جا سکے ۔ انہوں نے افسروں کو ہدایت دی کہ وہ خاص طور سے ریاست کے سرمائی زون میں بجلی کے کٹوتی شیڈول پر سختی سے عمل پیرا رہیں ۔ انہوں نے کہا کہ خراب پڑے ٹرانسفارمروں کو جلد از جلد ٹھیک کیا جانا چاہئیے انہوں نے بجلی محکمے میں افرادی قوت کو بڑھانے کا بھی یقین دلایا ۔ نائب وزیر اعلیٰ نے مکانات سیکٹر میں ہاتھ میں لئے گئے پروجیکٹوں کی پیش رفت کا بھی جائیزہ لیا ۔ انہوں نے کہا کہ فلیگ شپ پروگراموں کی عمل آوری میں تیزی لانے کیلئے متعلقہ ایجنسیوں کے درمیان آپسی تال میل لازمی ہے ۔ ڈاکٹر سنگھ نے این یو ایل ایم کے تحت رہایشی سہولیات جلد از جلد تعمیر کرانے کی ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے شہری علاقوں میں بے گھر لوگوں کو رہایشی سہولیات دستیاب ہوں گی ۔ انہوں نے محکمے کی طرف سے جموں میں عملائے جا رہے دیگر ترقیاتی پروجیکٹوں میں سرعت لانے کی ضرورت پر بھی زور دیا تا کہ لوگ مستفید ہو سکیں ۔ انہوں نے ایس یو ایچ کے تحت عملائے جا رہے پروجیکٹوں میں بھی تیزی لانے کی اہمیت کو اجاگر کیا ۔ انہوں نے کہا کہ پروجیکٹوں کی عمل آوری پر کڑی نظر گذر رکھی جانی چاہئیے تا کہ زمینی سطح پر اثرات نمایاں ہو سکیں ۔ میٹنگ میں کمشنر سیکرٹری پی ڈی ڈی ہردیش کمار ، ڈیولپمنٹ کمشنر پاور ، ایم ڈی جے کے ایس پی ڈی سی کے علاوہ متعلقہ محکموں کے کئی دیگر اعلیٰ افسران بھی موجود تھے ۔