ٹریجری نظام کی جدید طریقہ کار میں تبدیلی ڈائریکٹر جنرل اکاؤنٹس کی استفساری نشست

اڑان نیوز
جموں// ڈائریکٹر جنرل اکاؤنٹس اینڈ ٹریجریز الطاف حسین مرزا نے موجودہ ٹریجری نظام کو جدید پے اینڈ اکاؤنٹس آفس سے بدلنے کے حوالے سے کی جا رہی تیاریوں کا کل متعلقین کے ساتھ ایک میٹنگ کے دوران تبادلہ خیال کیا ۔ مختلف محکموں کے فائنانس ڈائریکٹر اور متعلقہ افسران بھی اس میٹنگ میں موجود تھے ۔ ڈی جی نے شرکاء کو نئے نظام کے فوائد کے بارے میں روشناس کراتے ہوئے کہا کہ اس نظام کی بدولت سرکار کی ادائیگیوں کے عمل میں مزید معقولیت آنے کے ساتھ ساتھ ترقیاتی سرگرمیوں کو بھی دوام حاصل ہو گا اور یوں راشی عناصر پر بھی قابو پانے میں مدد ملے گی ۔ انہوں نے کہا کہ خزانے کی وزارت نے پی اے او نظام اختیار کرنے کیلئے کئی اصلاحاتی اقدامات تجویز کئے ہیں اور اس ضمن میں تمام متعلقین کو ساتھ لے کر چلنا لازمی ہے ۔ ڈی جی نے اس موضوع پر تفصیلی پاور پوائینٹ پرذنٹیشن دے کر شرکاء کے استفسارات کا بھی جواب دیا ۔