سی آر ایف پی ایف کی 52بٹالین کے زیر اہتمام فٹ بال ٹورنامنٹ کا آغاز

ذوالفقار علی
کشتواڑ// کشتواڑ میں سی آر پی ایف کی 52بٹالین نے سیوک ایکشن پروگرام کے تحت فٹ بال ٹورنامنٹ کا اہتمام کیا ہے۔ اس کاافتتاح ضلع ترقیاتی کمشنر انگریز سنگھ رانا نے کیا ۔اس موقع پر آرمی و سی آرپی ایف و ضلع پولیس کی جانب سے ڈی ایس پی ہیڈ کوٹر و ایڈیشل ایس پی موجودتھے ۔اس ٹورنامنٹ میں کل آٹھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں کھیل کا سازوسامان بھی تقسیم کیاگیا۔ ڈپٹی کمشنر نے کھلاڑیوں سے ٹورنامنٹ میں سخت محنت کرنے، اچھے کھیل کے ساتھ ساتھ باہمی تال میل، اتفاق و اتحاد، ایک ساتھ لڑنے جیسی اچھی چیزیں بھی سیکھنے کی تاکید کی۔