کانگریس صدر کے طورپر راہل گاندھی کی تاجپوشی کے بعد سونیا گاندھی سیاست سے ریٹائرڈ ہوجائیں گی

نئی دہلی// کانگریس صدر کے عہدے پر راہل گاندھی کی تاج پوشی سے ایک دن پہلے پارٹی کی صدر سونیا گاندھی نے کل اشارہ دیا کہ وہ سرگرم سیاست سے ہٹ سکتی ہیں۔ گاندھی کو اسی مہینے پارٹی کے صدر کے عہدے پر بلامقابلہ منتخب کیاگیا ہے۔ہفتہ کو وہ گاندھی سے پارٹی کی کمان سنبھالیں گے۔جو گزشتہ 19برسوں سے پارٹی کے صدر کے عہدے پر فائز رہی ہیں۔گاندھی کی صحت گزشتہ کچھ وقت سے بہت اچھی نہیں رہی ہے جس کی وجہ سے ان کی سرگرمی بھی کم ہوئی ہے۔گجرات کے اہم اسمبلی انتخابات کے دوران بھی وہ تشہیر سے پوری طرح دور رہیں۔اس وقت وہ پارٹی کے صدر کے ساتھ ساتھ پارلیمنٹ میں کانگریس پارلیمانی پارٹی کی لیڈر بھی ہیں۔برسراقتدار بھارتیہ جنتا پارٹی کے خلاف اپوزیشن کو متحد کرنے میں ان کا اہم رول رہاہے۔