نریش گپتا نے بھدرواہ ڈولپمنٹ اتھارٹی کے کاموں کا جائزہ لیا بھدرواہ میں 31دسمبر کو جشن اورفروری میں برف میلہ منعقد ہوگا:سی ای او

ماجد ملک
بھدرواہ// ایم ایل سی نریش کمار گپتا نے بھدرواہ ڈولپمنٹ اتھارٹی کی طرف سے کئے جارہے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا ۔ انہوں نے ٹی آر سی میں سی ای او بی ڈی اے ڈاکٹر راجندر کھجوریا نے کے ساتھ تفصیلی تبادلہ خیال کیا ۔ سی ای او نے ایم ایل سی نے بتایاکہ نئے برس کا جشن اتھارٹی کی جانب سے بھدرواہ میں منایا جا ئے گا جس کے لئے تمام تیاریاں مکمل کی جا چکی ہیں۔نئے برس کئی اہم پروجیکٹ بھی شروع کئے جائیں گے ۔ ایم ایل سی نے سی ای او کو یقین دلایا کہ محکمہ سیاحت اور سرکار کی جانب سے اتھارٹی کو مذید فنڈس دلوانے کے لئے وہ ہر ممکن کوشش کریں گے تاکہ پل ڈوڈہ کے مقام پر بھدرواہ گیٹ تعمیر کیا جائے جبکہ بھدرواہ میں مال روڈ ، گنڈولہ پروجیکٹ بھی شروع کیا جائے ۔ایم ایل سی نے کہا کہ وہ آنے والے سیشن میں بھدرواہ سے متعلق کئی اہم سوالات ایوان میں اٹھائیں گے ۔ایم ایل سی نے سی ای او کو ہدایت دی کہ موسم سرما میں بھی سیاحوں کو بھدرواہ لانے کی کوشش کی جائے ۔