ڈوڈہ میں درجنوں وفود وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی سے ملاقی، تفصیلی یادداشتیں پیش ہائی کورٹ بنچ ، روسا یونیورسٹی کا قیام، زچہ بچہ اسپتال کی تعمیر، بھدرواہ کو ضلع کا درجہ دینے سمیت تعمیر وترقی سے جڑے کئی مطالبات کئے

محمد اصغر بٹ
ڈوڈہ//وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کی خطہ چناب کے تین روزہ دورے کے دوسرے روز ڈوڈہ پہنچی جہاں ان سے سیاسی و سماجی ،مزدور کسان ،لوپیڈ ،ٹریڈ یونین ،سیول سوسائٹی ،و سنیئرسٹیزن کے وفود نے وزیر اعلیٰ سے ملاقات کی اور اپنے علاقوں سے منسلک مسائل مطالبات کو موصوفہ کی نوٹس میں لایا۔محبوبہ مفتی نے ضلع انتظامیہ سے میٹنگ کے بعد وفود سے ملنے کا سلسلہ شروع کیا جس میں حلقہ انتخاب رام بن کے ضلع ڈوڈہ تحصیل کاستی گڑھ کا وفد بھارتیہ جنتا پارٹی جنرل سیکرٹری رام بن رشپال سنگھ کی صدارت میںملاقی ہوا جس نے علاقہ سے منسلک مسائل کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ علاقہ کاستی ساٹھ ہزار سے زائد آبادی پر مشتمل ہے ۔عوام کو زیادہ تر رابطہ سڑک کہ عدم دستیابی سے مشکلات کا سامنا ہے ۔وفد نے اپنے مطالبات میں سب سے پہلے دریائے چناب کے اوپر ملہوری تا منڈول کے لئے گاڑیوں کے چلنے کے لئے پْل تعمیر کرنے کی مانگ کی جس کے کاغذات کمشنر دفتر جموں میں تحت ABD ہیڈ میں شامل ہے۔ اندرونی رابطہ سڑک ملواس تا منڈول اور پْل کی تعمیر، گئی منڈول تحصیل کاستی گڑھ میں انڈور سپورٹس سٹیڈیم کا قیام ، پینے کے پانی کی اسکیم کو دھندل نالہ تا اپر دھاروٹھ، منڈول میں زراعی زمین کی آبپاشی کے لئے لفٹ ،غنیکہ تا کڈل کوٹلی سڑک کی مکمل تعمیر، کوٹلی منڈول کے لئے بجلی گھر، دریائے چناب کے نزدیک آبادی کے نوجوانوں کو روزگار اور بجلی مفت فراہم کرنے کی مانگ، ہنڈواس تا دھاروٹھ براہ راست شروڑ رابطہ سڑک کو جنگلات کلیرنس، اور مرسو چڑھتو ،بلندپور سڑک کو بھی جنگلات کلیرنس،تمام بی۔پی۔ایل صارفین کو رسوئی گیس کی تقسیم کاری جن کو محکمہ نے فہرست میں درج نہ کیا ہے، تحصیل کاستی گڑھ میں نیابت کو شروع کرنے، بنیل تا کڈدھار رابطہ سڑک، کاستی گڑھ کے لئے ڈگری کالج ،اور لنک روڈ شالین تا شالہ شامل ہے۔ینگ سٹار کرکٹ کلب ڈوڈہ کا وفد منظور احمد بٹ ملاقی ہوا جس میں سپورٹس سٹیڈیم ڈوڈہ کی تعمیر کا کام جلد مکمل کرنے، سپورٹس سٹیڈیم ڈوڈہ کے لئے زیر التواء میں پڑی رقومات کو جلد واگزار کیا جائے تاکہ باقی کام کو مکمل کیا جا سکے، سپورٹس سٹیڈیم ڈوڈہ کو مزید ترقی دے کر فلڈ لائٹس، و پویلن کی تعمیر و کھلاڑیوں کے لئے واش روم کا قیام،دیگر اضلاع اودھم پور، کٹھوعہ، پونچھ کی طرز پر ڈوڈہ میں سپورٹس کونسل کا دفتر کھولا جائے، کرکٹ و دیگر کھیل کو فروغ دیا جائے تاکہ نوجوانوں کو آگے جانے کے لئے پلیٹ فارم مل سکے۔ آل انڈیا غفران میموریل کرکٹ چمپپئن شپ کو سرکاری منظوری اور معاونت فراہم کی جائے جس میں بین الاقوامی ٹیموں نے شرکت کی ہے جس میں بنگلہ دیش،افغانستان وغیرہ شامل ہیں۔ ڈوڈہ ڈولپمنٹ فرنٹ کا وفد ضلع صدر اشتیاق احمد دیو کی صدارت میں ملاقی ہوا جس نے مطالبہ کیاکہ سب سے پہلے ڈگری کالج ڈوڈہ میں دیگر کالجوں کے طرح پی۔جی کلاسیں شروع کی جائیں۔ وفد نے وادی چناب کے تمام اسکولوں کے لئے اعلیحدہ جموں کشمیر بورڈ آف سکول ایجوکیشن ڈوڈہ کا قیام، ڈوڈہ کے لئے ترقی کی راہ کو ہموار کرنے کے لئے ڈوڈہ دیسہ کپرن سڑک کی تعمیر ، غریب عوام کو گھر کی دہلیز پر سہولیت فراہم کرنے کے لئے ہائی کورٹ بیچ ڈوڈہ کا قیام، RUSA اسکیم کے تحت کلسٹر یونیورسٹی، ڈوڈہ میں زنانہ کالج، ڈوڈہ میںزچگی اور چائلڈ ہسپتال کی جلد تعمیر جس کی اراضی پرانے ہسپتال میں منتخب کی جا چکی ہے، سپورٹس سٹیڈیم ڈوڈہ کی پوری اراضی سے ناجائز قبضہ ہٹانے کا مطالبہ کیا۔ جموں کشمیر پردیش کانگرس کمیٹی حلقہ انتخاب ڈوڈہ کا وفد زیر قیادت جاوید ملک، آصف جہاں گتّو ملاقی ہوا، جس میں ڈوڈہ میں زنانہ کالج، میونسپل کمیٹی ڈوڈہ کا درجہ بڑھا کر میونسپل کونسل کرنے ، ڈوڈہ کو ٹورزم ڈولپمنٹ اتھارٹی بنانے ، دیسہ کپرن سڑک کی تعمیر، معذور، بوڑھے افراد کی پنشن کی جلد واگذاری، بھرت روڈ پر پل و دیگر نالوں میں پْل تعمیر ، ہائی سکول طرؤن، جودھپور، ادھینپور، مجمنی، بجارنی، بھبور، دشنان، محالہ، پریوت، ہمبل، چیلوت کا درجہ بڑھانے، ودھپور آبپاشی کے لئے لفٹ ،سوئی گواڑی تا گھٹ جودھپور میں گاڑیوں کے چلنے والا پْل کی تعمیر، سال 2014 سیلاب متاثرین کو معاوضہ کی فراہمی اور ہر پنچائت میں پردھان منتری آواس یوجنا کے تحت پانچ گھر تعمیر کا مطالبہ کیا۔فیضان علی ترمبو کی صدارت میں ملاقی این آر ایچ ایم ملازمین نے این ایچ ایم ملازمین کو مستقل کرنے کے لئے مستحکم پالیسی مرتب کرنے ، متعلقہ اسکیم کی گائڈ لائن کے مطابق دس فیصدی تمام ملازمین کو مراعات دینے، این۔ایچ۔ایم ملازمین کے ساتھ غیر منصفانہ رویہ کو ترک کر سالانہ ملازمت کے متعلق اشٹامپ بند کرنے، خاتون این۔ایچ۔ملازمین کے لئے تعطیلاتی پیکیج، ٹرانسفر پالیسی ، سپریم کورٹ کی ہدایت پر برابر کام کی برابر تنخواہ پر عمل کرنے ،ملازمت کے دوران ملازم کی موت ہونے پر گھر کے کسی فرد کو ملازمت دینے کا مطالبہ کیا۔عسّر سے ایک وفد زیر قیادت ہوشیار سنگھ ملاقی ہوا جس میں چارمیل تا مانگلی کے لئے رابطہ سڑک، درنگ نالہ تا کھٹیاڑا کے لئے آپاشی نہر، کدگران مڈل سکول کو ہائی سکول کا درجہ، لنک روڈ عسّر تا ٹھنڈا پانی، مرسو چڑھتو بلند پور سڑک کو جنگلات کلیرنس دینے کا مطالبہ کیا۔بھارتیہ جنتا پارٹی ضلع صدر منجیت رازدان کی قیادت میں ایک وفد نے وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی سے ملاقات کر کے بے روزگاری کو دور کرنے کے لئے دریائے چناب پر چھوٹے و بڑے پن بجلی پروجیکٹ شروع کرنے سڑک چھتر گلہ تا کیلاش کنڈ، پدری تا بال پدری کے لئے سڑک، جائی میں گولف کلب، سال کے اندر بھدرواہ بنی بسوہلی سڑک کی تعمیر، اور چھتر گلہ ٹنل، آرمی گوڈ وِل سکول ملوٹھی بھالہ، بھدرواہ یونیورسٹی کیمپس کو مکمل یونیورسٹی کا درجہ، بھدرواہ کو ضلع کا درجہ، بھاگواہ دشنان ڈیفنس روڈ کی جلد تعمیر، ڈوڈہ میں نئے بس اڈے کی تعمیر، بھدرواہ اور ڈوڈہ منسپلٹی کو ماڈل ٹاون بنانے، سب ضلع ہسپتال بھدرواہ میں ڈاکٹروں کی تعیناتی کے مطالبات کئے۔اسی طرح دیگر کئی وفود نے وزیر اعلیٰ کے ساتھ ملاقات کرکے مسائل کو ا جاگر کیا۔پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی ضلع صدر خواتین ونگ ڈوڈہ پروین خان کی وفد میں ایک وفد وزیر اعلیٰ سے ملاا۔ موصوفہ نے ٹھاٹھری تا کلہوتران سڑک پر بلیک ٹاپنگ، گندو چیلی میں گرلز ہائر اسکینڈری سکول کھولنے، زیادہ صلاحیت والے ٹرانسفارمر فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔وزیر اعلیٰ کے عوامی دربار میں مختلف مسائل کو بروقت متعلقہ حکام کے ساتھ مل کر ازالہ بھی کیا گیا۔سو سے زائد وفود نے وزیر اعلیٰ سے ملنے کے لئے اپنے وفود کو درج کیا ہے جو دیر شام تک وفود کا وزیر اعلیٰ کے ساتھ ملنے کا سلسلہ جاری رہا۔