معیاری تعلیم ، اخلاقی اقدار بچوں کی شخصیت کو نکھارنے اور ان کی بہترین تعلیم و تربیت کے لئے لازمی: لال سنگھ

جموں//جنگلات و ماحولیات کے وزیر چودھری لال سنگھ نے اساتذہ سے سکولوں میں بچوں کو معیار کی تعلیم فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں اخلاقی اقدار سے بھی روشناس کرانے کے لئے کہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اساتذہ طلاب کومعیاری تعلیم فراہم کر کے ان کی شخصیات کی تعمیر کرنے کا اہم کردار ادا کرتے ہیں ۔چودھری لال سنگھ آج کے ایس پبلک سکول کے سالانہ دِں پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اساتذہ کی خدمات اور قوم کے معیار کی حیثیت سے ان کے کردار کو اُجاگر کر رہے تھے۔ وزیر موصوف نے طالب علموں کو ملک کے اتحاد اور اس کے تحفظ کے لئے کام کرنے اور والدین سے بھی اپیل کی کہ وہ آگے آکر اپنے بچوں کو مضبوط بنانے کے مشن میں تعاون دیں۔انہوں نے کہا کہ تعلیم کا مقصد امتحانات پاس کر نا ہی نہیں ہے بلکہ مستقبل کے ذمہ دار شہریوں کی ساخت کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تدریسی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ طالب علموں کو غیر تدریسی سرگرمیوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیئے تاکہ ان کی شخصیت میں توازن پیدا ہوسکے ۔سکول انتظامیہ کو نوعیت کے پروگرام منعقد کر کے اس سے قبل سکول کے طلاب علموں نے ایک رنگارنگ ثقافتی پروگرام پیش کیا۔ بعد میں وزیر نے ہونہار طالب علموں میں مومنٹوز پیش کئے ۔پروگرام کااختتام قومی ترانے پر ہوا۔