پر شیطانی نالہ میں کار کھائی میں جا گری چھٹی پر گھر جا رہے 4فوجی اہلکار لقمہ اجل،ایک شدید زخمی سرینگر منتقل

دانش وانی
بانہال // جموں سرینگر قومی شاہراہ پرشیطان نالا میں جمعہ دیر شام ایک ماروتی کار کے سڑک سے لڑھک کر نالہ میں گر جانے سے چھٹی پر گھر جا رہے4 فوجی اہلکار لقمہ¿ اجل بن گئے جبکہ ایک شدید طور پر زخمی ہو گیا ۔زخمی اہلکار کو ایمر جنسی ہسپتال بانہال میں ابتدائی طبی امداد فراہم کر نے کے بعد سرینگر منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق یہ حادثہ شام7 بجے کے قریب ا±س وقت پیش آیا جب سرینگر سے جموں کی طرف جا رہی ماروتی زین کار زیر نمبر 6332-JKO2Nایک تیکھے موڑ پر ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر ایک گہری کھائی میں جا گری ۔حادثے کے فوری بعد ایس ڈی پی او بانہال دھیرج سنگھ،چوکی انچارچ ٹنل شمیم احمد، ایس ایچ او بانہال اعجاز وانی ، ڈی ایس پی ٹریفک نیشنل ہائی وے پولیس ٹیم اور مقامی رضاکاروںکے ہمراہ جائے حادثہ پر پہنچے اور بچاو¿ کارروا ئیاں شروع کر دیں ۔ لاشوں اور زخمی کو کھائی سے نکا ل کر ٹارچوں کی روشنی میں سڑک پر پہنچایا گیا جہاںسے گاڑی اور ایمبولینس کے ذ ریعہ انہیں بانہال ہسپتال منتقل کیا۔پولیس کے مطابق ان میں سے 3 اہلکاروں نے موقع پر ہی دم توڑ دیا تھا جبکہ ایک نے دوران منتقلی بانہال دم توڑ دیا۔پانچویں زخمی اہلکار کو فوری طور پر ایمرجنسی ہسپتال بانہال منتقل کیا گیا جہاں سے بعد میں ڈاکٹروں نے اسے سرینگر منتقل کر دیا ۔بتایا جاتا ہے زخمی اہلکار ، جس کی شناخت کے جو گیند ر پال ساکنہ بھاگیال پلی کٹھوعہ کے طور پر ہوئی ہے ، سر میں شدید چوٹیں آئی ہیں ۔ مرنے والے دیگر 4 فوجی اہلکاروں کی شناخت پون کمار ساکنہ بچھیال جموں ، وجے کمار ولد رتن لعل ساکنہ کہو منہاساں جموں، اوم پرکاش ولد بدری ناتھ ساکنہ س±نیتر رام نگر اودہم پور اور پون کمار ساکنہ دھنوال اکھنور کے طور پر کی گئی ہے۔پولیس کے مطابق ان فوجی اہلکاروں کا تعلق فوج کے جیک لائی بٹالین سے تھااور یہ چھٹی پر گھر جا رہے تھے۔فوج سے رابطہ کر کے ان کے متعلقہ بٹالین کو حادثہ کے بارے میں مطلع کر دیا گیا ہے۔پولیس نے اس معاملے میں بانہال تھانہ میں ایک رپورٹ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے ۔