کولگام میں گرفتار بالائی ورکر مقامی ہیں :ایس پی وید

اڑان نیوز
سرینگر//کولگام میں ناکہ کے دوران گرفتار کئے گئے تین بالائی ورکروں کی پولیس سربراہ نے شناخت ظاہر کرتے ہوئے بتایا کہ سرگرم عسکریت پسندوں کے خلاف جنگجو مخالف آپریشن جاری رہیں گے۔ پولیس سربراہ ڈاکٹر ایس پی وید نے واضح کردیا ہے کہ ریاست خاص کروادی کشمیر میں حالات کو معمول پر لانے کیلئے سیکورٹی ایجنسیاں اپنی خدمات خوش اسلوبی کے ساتھ انجام دے رہی ہیں۔ پولیس چیف ڈاکٹر ایس پی وید کے مطابق گزشتہ رات کولگام میں پولیس وفورسز نے ناکہ کے دوران تین مقامی بالائی ورکروں کو اسلحہ سمیت گرفتار کیا ۔ ایس پی وید کے مطابق گرفتار کئے گئے افراد کی شناخت مدثر احمد بٹ ساکنہ اونتی پورہ ، اقبال لون ساکنہ شیو پورہ سرینگر اور محمد امین بٹ ساکنہ قمر کاپرن ویری ناگ کے طور ہوئی ہے۔ پولیس سربراہ کے مطابق سرگرم عسکریت پسندوں کے خلاف جنگجو مخالف آپریشن جاری رہیں گے اور کسی کو بھی ریاست خاص کر وادی کشمیر میں امن و امان کو درہم برہم کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔ انہوںنے کہاکہ مقامی عسکریت پسندوں کو سرینڈر کرنے کی پیشکش کی گئی ہیں جس کے زمینی سطح پر مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ ریاست خاص کروا دی کشمیر میں امن و امان کی بحالی کیلئے زمین سطح پر اقدامات اٹھائے جار ہے ہیں جبکہ نوجوانوں کو راہ راست پر لانے کیلئے بھی کوششیں جاری ہیں۔