بانہال میں پی ایچ ای لائن مین پر ریچھ کا حملہ،زخمی حالت میں ہسپتال داخل

دانش وانی
بانہال//قصبہ بانہال کے وارڈ نمبر7رلو محلہ میں پیر کی صبح ایک ریچھ نے وہاں تعینات محکمہ صحت عامہ کے ایک لائن میں پر حملہ کر کے اسے زخمی کر دیا۔ یہ واقع صبحساڑھے 8 بجے کے قریب ا±س وقت پیش آیا جب محلے میں تعینات پی ایچ لائن مین غلام نبی ساکنہ درشی پورہ پانی کی سپلائی چھوڑنے کے لئے جا رہا تھا ۔ اسی دوران حوض سے چند میٹر دور ایک جھاڑی کی اوٹ سے ایک جسیم ریچھ نکل کر اس پر حملہ آور ہو گیا اور اسے بھنبوڑنے لگے ۔ اگرچہ لائن مین نے ریچھ سے بچ کر بھاگنے کی کوشش کی لیکن وہ اس کے پیچھے دوڑا اور اس کے کمر پر پنچہ مار کر اسے ایک کھیت میں گرا دیا ۔لائن مین غلام نبی کی چیخ و پکار سُن کر مقامی لوگ اس کی طرف دوڑ پڑے جنہیں دیکھ کر ریچھ اسے چھوڑ کر بھاگ نکلا ۔ لائن مین کو فوری طور پر ایمر جنسی ہسپتال بانہال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مرہم پٹی کر کے رخصت کر دیا – اس کے سر ،بازو ،ناک اور پاﺅں میں زخم آئے ہیں۔واضح رہے بانہال کے دیہی علاقوں کے بعد اب قصبہ کے آبادی علاقوں میں بھی درندے گھومنے لگے ہیں جس کی وجہ سے لوگوں کا باہر نکلنا محال ہو چکا ہے ۔ بالخصوص لوگ اپنے بچوں کی حفاظت سے متعلق کافی تشویش مند ہیں ۔