راہ ملن بس سروس سے 76 مسافروں نے سرحد عبور کی

پرتپال سنگھ
پونچھ//چکاں دا باغ ” راہِ ملن “ بس سروس سے پیر کے روز کل 76 مسافروں نے کنٹرول لائن عبور کی ۔ذرائع کے مطابق پاکستانی زیر انتظام کشمیر سے اس بار 51 نئے مسافر پونچھ پہنچے جبکہ وہاں کے 4باشندے یہاں اپنے پرمٹ کی معیاد پوری ہونے کے بعد واپس لوٹ گئے ۔ پونچھ سے کل 12مسافر پاکستانی زیر انتظام کشمیر میں اپنے رشتہ داروں سے ملنے کے لئے گئے ۔ کرانسگ پوائنٹ پر اس موقع پرانچارج چکاں دا باغ کسٹوڈین ارشاد صوفی اور پاکستانی زیر انتظام کشمیر سے سردار نعیم مو جود تھے ۔