دنیشور شرماکے دورہ کا دوسرا دن ریاسی میں تلواڑہ مائیگرنٹوں ، جموں میں کئی وفود سے ملاقی

اڑان نیوز
جموں // ریاست کے 4روزہ دورہ کے دوسرے روز مرکزی مذاکرات کار دنیشور شرمام ہفتہ کے روز ریاسی پہنچے اور وہاں تلواڑہ کے ما ئیگرنٹوں سے ملاقات کی ۔سرمائی دارالحکومت واپسی پر انہوں نے یہاں کئی وفود سے ملاقات کر کے کئی معاملات پر تبادلہ خیال کیا ۔ یہاں پر سرکاری ذرائع نے بتایا کہ دنیشور شرما نے ریاسی میں ملی ٹینسی سے متاثرہ مائیگرنٹوں سے ملاقات کی جو وہاں پر کیمپوں میں رہ رہے ہیں ۔ انہوں نے مائیگرنٹوں کو درپیش مسائل کی جانکاری حاصل کی نیز انہیں فراہم کی جا رہی سہولیات کا جائزہ لیا ۔ ذرائع کے مطابق انہوں نے موقع پر ہی کچھ ہدایا ت بھی جاری کیں اور انتظامیہ کو گورنمنٹ سکول کا درجہ بڑھانے و بنیادی سہولیات فراہم کرنے کو کہا ۔بعد دوپہر ریاسی سے سرمائی دارالحکومت واپس پہنچنے پر شرما نے مختلف تنظیموں کے کم از کم 30وفود سے ملاقات کی ۔ کل یعنی اتوار کو سرینگر روانہ ہونے سے قبل وہ جموں صوبہ کے سرحدی باشندوں اور لائن آف کنٹرول سے متصل دیہات میں رہنے والوں سے ملاقات کریں گے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز نئی دہلی سے یہاں پہنچنے پر دنیشور شرما نے وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی اور گورنر این این ووہراسے ملاقات کی تھی اور ان کے ساتھ ریاست کی موجودہ صورتحال کے بارے میں تبادلہ خیال کیا تھا نیز مرکز کے طرف سے اعتماد سازی کے اقدامات سے متعلق بات چیت کی تھی۔ اس کے علاوہ وہ جگٹی ٹاﺅن شپ نگڑوٹہ میں کشمیری مائیگرنٹوں سے ملے تھے جہاں انہوں نے طبقہ کی کئی تنظیموں سے بھی تبادلہ ¿ خیال کیا تھا ۔