کاہرہ ٹھاٹھری میں پُر اسرار آتشزدگی 3 منزلہ رہائشی مکان خاکستر، لاکھوں کی مالیت کا سامان تباہ

اشتیاق ملک
گندوہ//ٹھاٹھری کے کاہرہ میں آتشزدگی کی ایک واردات میں تین منزلہ عمارت خاکستر ہوئی ہے،اس دوران لاکھوں روپے کی مالیت کا سامان بھی تباہ ہوا ہے، ایس ڈی ایم ٹھاٹھری ڈاکٹر محمد انور بانڈے نے اڑان سے بات کرتے ہوئے کہا کہ منگل کو بعد دوپہر محمد یاسین ولد غلام مصطفٰی بٹ کے رہائشی مکان میں آگ نمودار ہوئی، اور دیکھتے دیکھتے پورا مکان آگ کی لپیٹ میں آگیا، اس دوران مقامی لوگ، پولیس و سیکورٹی فورسز کے اہلکار موقع پر پہنچے اور بچاو¿ کاروائی شروع کی، عینی شاہدین کے مطابق آگ لگنے کے کچھ دیر بعد فائر بریگیڈ کی گاڑی بھی جائے واردات پر پہنچی اور نزدیکی مکانات کو آگ لگنے سے بچا لیا، ایس ڈی ایم ٹھاٹھری نے مزید بتایا کہ انہوں نے اس معاملہ میں تحصیلدار کاہرہ سے نقصانات کی رپورٹ طلب کی ہے جس کے بعد ہی متاثرہ کنبہ کو معاوضہ فراہم کیا جائے گا،