ڈوڈہ میں انسانی ڈھانچہ بر آمد

محمد اصغر بٹ
ڈوڈہ// پولیس نے نزدیک رینج فارسٹ آفس ڈوڈہ سے ایک ہڈیوں کے ڈھانچے میں تبدیل انسانی جسم بر آمد کیاہے۔ڈپٹی ایس پی ڈوڈہ نے بتایا کہ پولیس کو فارسٹ رینج آفس کے نزدیک ایک نعش کی موجودگی کی اطلاع موصول ہوئی جس کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش قبضہ میں لے لی ۔انہوں نے بتایا کہ اگرچہ لاش پر کپڑے موجود تھے لیکن صرف ہڈیوں کا ڈھانچہ تھا جس کی وجہ سے شناخت ممکن نہ ہو سکی ۔ انہوں نے بتایا کہ نعش کو شناخت و پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال کے مردہ گھر منتقل کر دیا گیا ہے ۔