تانترے کا سرحدی علاقہ سلونیاں کا دورہ

اڑان نیوز
پونچھ// ممبر اسمبلی حویلی شاہ محمد تانترے نے تحصیل منڈی کے دور دراز اور سرحدی علاقہ سلونیاں کا دورہ کیا جہاں اُن کا پُرتپاک خیر مقدم کیا۔ یہاں جاری ایک پریس بیان میں کہا گیا ہے کہ اس موقع پر کئی ایسای جماعتوں سے تعلق رکھنے والے کارکنان نے پی ڈی پی میں شمولیت اختیار کر لی ۔ پریس بیان کے مطابق موضع سلونیاں کے باشندگان نے سڑک رابطہ کی دیرینہ پوری کر نے پر ایم ایل اے حویلی کا شکریہ دا کیا اور کہا کہ موصوف نے 4کلومیٹر سڑک کو میکڈامائز اور جابہ مقام تک مزید چار کلومیٹرسڑک تعمیر کروا کر لوگوں کے دِل جیت لئے ہیں۔پریس بیان کے مطابق لوگوں کا کہنا تھا کہ ماضی میں مختلف لیڈران نے صرف وعدے ہی کئے لیکن اُنہیں کبھی وفا نہ کیا جب کہ تانترے نے ان کے ساتھ کوئی وعدہ نہ کیا تھا لیکن اس کے باوجود ان کے لئے بہت سے کام کئے ۔ اس موقع پر تانترے نے اپنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کی قیادت والی ریاستی سرکار عوام کی خدمت کی وعدہ بند ہے اور وہ اسی مشن کے تحت کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے حا ل ہی میں80 ہزار سے زائد ڈیلی ویجرز کو مُستقل کئے جانے کے ریاستی حکومت کے فیصلہ پر وزیر اعلیٰ کا شُکریہ ادا کیا۔اُنہوں نے لوگوں کو یقین دلایا کہ ڈیلی ویجرز کی مستقلی کے اس قدم کے بعد اب حکومت پڑھے لکھے نوجوانوں کے لئے روزگار کے نئے مواقع فراہم کرانے پر گامزن ہو گی۔تانترے نے لوگوںسے کہا کہ وہ بِلا جھجک اُن سے مُلاقات کر سکتے ہیں اور اور اپنے مسائل ، مشکلات و مطالبات ان تک پہنچا سکتے ہیں ۔ اس دئورہ میں اُن کے ہمراہ گوجر بکروال ایڈوائزری بورڈ کے ممبر چوہدری محمد شفیع مِیلو، سینئر پارٹی لیڈر شہزاد خان ، بشیر احمد خاکی، محمد یوسف شیخ، چوہدری غُلام دین وغیرہ شامل تھے۔