ماضی میں جھانکنے سے بہتر ہے آگے بڑھا جائے وقت صحیح ہے،مرکز نے سنجیدگی کا مظاہرہ کیا: نرمل سنگھ

اڑان نیوز
سرینگر//کشمیر سے متعلق مرکز کے اعلان کو ایجنڈا آف الائنس کا حصہ‘ قرار دےتے ہوئے رےاست کے نائب وزےر اعلیٰ ڈاکٹر نرمل سنگھ نے کہا ہے کہ نرےندر مودی کی سربراہی والی بھاجپا سرکار جموںوکشمےر کے سےاسی مسئلے کے حل کے حوالے سے سنجےدہ ہے جبکہ موجودہ وقت مذاکرات کےلئے موزون ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مرکز کی جانب سے غےر معمولی پےش رفت خوش آئندہ قدم ہے اور مذاکرات سے ہی مسائل کا حل تلاش کےا جاسکتا ہے ۔ ادھر خفےہ اےجنسی را کے سابق سربراہ اے اےس دلت نے کشمےر سے متعلق مرکزی سرکار کے تازہ اعلان کو خوش آئندہ قدم قرار دےا ۔ انہوں نے کہا کہ حرےت کو بھی مذاکرات مےں شامل ہونا چاہئے کےونکہ مذاکرات سے ہی جموںوکشمےر کے سےاسی مسئلے کا حل تلاش کےا جاسکتا ہے ۔ رےاست کے نائب وزےر اعلیٰ ڈاکٹر نرمل سنگھ نے کہا ہے کہ موجودہ وقت مذاکرات کےلئے سازگار ہے اور کشمےر مےں تمام متعلقےن کے ساتھ مذاکراتی عمل شروع ہونا چاہئے تاکہ سےاسی مسئلے کا حل تلاش کےا جاسکے ۔ سرےنگر مےں اےک تقرےب کے حاشئے پر نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر نرمل سنگھ نے کہا کہ مرکزی سرکار نے سابق خفےہ اےجنسی انٹلی جنس بےورو (آئی بی ) کے سربراہ دنےشور شرما کو نمائندہ نامزد کرکے جموںوکشمےر کے سےاسی مسئلے کے حل کے حوالے سے سنجےدگی کا مظاہرہ کےا ۔ انہوں نے کہا کہ نرےندر مودی کی سربراہی والی بھاجپا سرکار جموںوکشمےر کے سےاسی مسئلے کے حل کے حوالے سے سنجےدہ ہے اور سنجےدگی کے ساتھ ہی مرکزی حکومت نے غےر معمولی قدم اٹھاےا تاکہ رےاستی عوام کی جائز تمناؤں کو سمجھنے کی کوشش کی جاسکے ۔ انہوں نے کہا کہ ’ےہ وقت مذاکرات کےلئے سازگار ہے اور بات چےت کا عمل شروع ہونا چاہئے ‘ ۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت نے اس مشن کےلئے جس شخصےت کا انتخاب عمل مےں لاےا ہے وہ ہر لحاظ سے با اثر ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ آئی بی کے سابق سربراہ دنےشور شرما شمالی مشرقی رےاستوں مےں کافی سرگرم رہ چکے ہےں ۔ ڈاکٹر نرمل سنگھ نے کہا کہ ’مےرا مشورہ ےہی ہے کہ ےہ وقت ہر اےک کےلئے موقع ہے ، حرےت لےڈران نے پارلےمانی وفد سے ملنے سے انکار کےا ، اب ےہ وقت صحےح ہے ‘۔ نائب وزےر اعلیٰ نے کہا کہ ہر اےک جموںوکشمےر کے عوام کی فلاح و بہبود کےلئے آگے بڑھنا چاہتا ہے لہٰذا تمام متعلقےن کو مرکز کے نمائندے کے ساتھ ملاقات کرنی چاہئے جبکہ مرکز کی جانب سے اٹھاےا گےا قدم اےجنڈا آف الائنس کا حصہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ مخلوط حکومت کا اےجنڈا ےہی ہے کہ جامع مذاکراتی عمل کےلئے ماحول سازگار ماحول بناےا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ عوامی شکاےات کا ازالہ تب ہی ہوگا جب بات چےت ہوگی ۔ ادھر را کے سابق سربراہ اے اےس دلت نے کشمےر نےوز سروس کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت کا کشمےر سے متعلق تازہ اعلان خوش آئندہ قدم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حرےت سمےت تمام متعلقےن کو مذاکراتی عمل مےں شامل ہونا چاہئے کےونکہ مذاکرات سے ہی مسائل کا حل تلاش کےا جاسکتا ہے ۔ اےن آئی کی مہم جوئی کے حوالے سے پوچھے گئے اےک سوال کے جواب مےں اے اےس دلت نے کہا کہ امےد ےہی کی جاسکتی ہے کہ مذاکراتی عملکے ساتھ ہی ےہ مہم بھی بند ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ حرےت کو آگے آکر حکومت ہند سے بات چےت کرنی چاہئے ۔ اے اےس دلت کا کہنا تھا کہ اگرچہ مرکز نے مذاکرات کے حوالے سے تاخےر سے اعلان کےا لےکن مذاکرات نہ ہونے سے بہتر ہے کہ مذاکرات ہو اور اس پہل کا ہر اےک کو فائدہ اٹھانا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ ماضی مےں جھانکنے سے بہتر ہے کہ آگے بڑھا جائے اور آگے بڑھ کر مسئلے کا حل بات چےت کے ذرےعے تلاش کےا جائے ۔ واضح رہے کہ مرکزی حکومت نے سوموار کے روز اےک غےر معمولی فےصلے کے تحت انٹلی جنس بےورو (آئی بی ) کے سابق سربراہ دنےشور شرما کو مشن کشمےر کےلئے مرکزی سرکار کا نمائندہ نامزد کےا ۔ اس کا اعلان مرکزی وزےر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے نئی دلی مےں اےک پرےس کانفرنس کے دوران باضابطہ طور پر کےا ۔