ذات پات سے متعلق سوچ تبدیل نہیں ہوئی تو بدھ مذہب اختیار کرلوں گی: مایاوتی

نیوز ڈیسک
اعظم گڑھ// بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی )کی صدر مایاوتی نے مرکزی اور ریاستی حکومتوں کو دلت اور اقلیت مخالف قرار دیتے ہوئے منگل کے روز کہا کہ ملک کی ذات پات سے متعلق سوچ میں تبدیلی نہیں آئی تو وہ ڈاکٹر بھیم راو¿امبیڈکر کی طرح بدھ مذہب اختیار کرلیں گی۔ مایاوتی نے یہاں کارکنوں کے اجلاس میں کہا کہ بی جے پی حکومت کے اترپردیش میں اقتدار میں آنے کے بعد سے دلت ،پسماندہ اور اقلیتی فرقہ کے لوگوں کا زبردست استحصال ہورہا ہے اور انھیں تنگ کیا جارہا ہے۔بی جے پی پسماندہ اقلیتی فرقہ کی دشمن ہے۔بی جے پی نے انھیں گمراہ کیا ہے۔انھوں نے کہا کہ ملک میں مذہب کے ٹھیکہ داروں نے سماجی عدم مساوات ،تفریق اور ذات پات سے متعلق اپنی تنگ ذہنیت میں تبدیلی نہیں کی تو باباصاحب ڈاکٹر بھیم راو¿امبیڈکر کی طرح وہ بھی ہندومذہب چھوڑ کر بدھ مذہب اختیار کرلیں گی۔