ڈگری کالج ڈوڈہ کے پروفیسر بلوان نے نئی کتاب شائع کی

محمد اصغر بٹ
ڈوڈہ// ڈگری کالج ڈوڈہ میں بطور پروفیسر تعینات ڈاکٹر واحید خاور بلوان نے ایک مرتبہ پھر چناب ویلی باالخصوص ڈوڈہ کا نام روشن کیا ہے اور اپنی نئی کتاب کو شائع کیا ہے۔معروف مصنف پروفیسر بلوان ڈگری کالج ڈوڈہ میں اسسٹنٹ پروفیسر زولوجی تعینات ہیں اور اپنی کارکردگی سے ڈگری کالج ڈوڈہ کا نام روشن کیا ہے۔پروفیسر واحید خاور بلوان نے، شعبہ حیاتیات میں مہارت حاصل کرتے ہوئے مسلسل کتابیں شائع کی ہیں جس میں حال ہی میں شائع کردہ کتاب’اپیکلچر ،نگس بانی‘شامل ہے جس کو جموں یونیورسٹی کی جانب سے منتخب نصاب میں شامل کیا گیا ہے جس کو گریجویٹ اور انڈر گریجویٹ طلباء لئے مفید مانا جاتا ہے جو ملہوتھرہ پبلیشر جموں سے شائع کی جا چْکی ہے۔اس سے قبل جواں سال ڈاکٹر بلوان نے شعبہ حیاتیات علوم میں طلباء کے لئے بیس سے زائد کتابوں کی اجرائی کی ہے جس میں بشمول درسی کتابوں کے علاوہ عملی کتابیں بھی شامل ہیں یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ڈاکڑ بلوان طلباء کو تعلیمی میدان میں مختلف طریقوں سے اْن کی مدد کر رہے ہیں تاکہ اْن کو تعلیم کے سفر میں آسان اور سادہ کتابیں پڑھنے کو ملیں پروفیسر واحید بلوان کو اْن کی تعلیمی قابلیت اور کتابوں کی اجرائی کے لئے مختلف شعبوں سے اعزاز سے بھی نوازا گیا ہے اس کے علاوہ گولڈ میڈیل اور ریاستی و قومی سطح پر نوجوان سائنسدان کا خطاب سے سرفراز ہوئے ہیں۔ڈاکٹر بلوان کی کامیابی پر سماج کے مختلف طبقوں نے اْن کی کامیابی پر مسّرت کا اظہار کرتے ہوئے مبارک باد پیش کی ہے۔جس میں فرنٹ کے صدر اشتیاق احمد دیو، صحافی نصیر احمد کھوڑا، ڈاکٹر جاوید اقبال ترمبو شامل ہیں۔اْنہوں نے کہا کہ جموں یونیورسٹی کے نصاب میں ڈوڈہ خطہ کے نوجوان کی شائع کردہ کتاب کا ہونا قابل فخر اور قابل ستائش ہے اْنہوں نے مزید کہا کہ وادی چناب کو اس قابل پروفیسر نے روشن کیا ہے اور یہ دوسروں کے لئے مشعل راہ ہوں گے جنہوں نے اس شعبہ کا انتخاب کیا ہے۔