پسماندہ علاقوں کی ترقی حکومت کی اولین تر جیح:سنیل شرما بھنڈار کورٹ کے نزدیک پانچ کروڑ کی لاگت سے زیر تعمیر پل کا افتتاح

ذوالفقار علی
کشتواڑ//ریاستی وزیر مملک سنیل کمار شرما نے بھندار کوٹ کے قریب پانچ کروڑ کی لاگت سے ایک پل کا افتتاح کیا۔اس موقع پر بولتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ اس پل کی تعمیر سے ہزاروں نفوس پر مشتمل آبادی کو فائدہ پہنچے گا۔انہوں نے کہا کہ پل کی عدم دستیابی کی وجہ سے ان دیہات میں رہائش پذیر عوام کو کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔وزیر موصوف نے ریاستی سرکار کی حصولیابیاں بیان کرتے ہوئے کہا کہ محبوبہ مفتی کی قیادت میں مخلوط حکومت پسماندہ دیہات کی تعمیر وترقی میں سنجیدہ ہے۔انہوں نے کہا کہ مرکزی وریاستی سرکار نے غریب ودیہی علاقوں کی خوشحالی وترقی کے لئے سینکڑوں فلاحی اسکیموں کا قیام عمل میں لایا ہے ۔شرما نے انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ ان اسکیموں کی عمل آوری کے لئے گائوں سطح پر جا کر عوام کو جانکاری فراہم کریں تاکہ غریب لوگ ان کو بروئے کار لا کر اپنا روزگار حاصل کر سکیں۔اس موقع پر ضلع ترقیاتی کمشنر انگریز سنگھ ، ایس ایس پی ابرار چوہدری وانتظامیہ کے کئی آفیسران وزیر موصوف کے ہمراہ تھے۔